Tumgik
rehman00011 · 3 years
Text
یورش
ایک نوجوان مرتا ہے اور مارنے والا اپنی بندوق لہراتے ہوئے چلا جاتا ہے ۔۔۔
مارنے والے کی حفاظت کیلئے حکومت چار سپاہی مقرر کر دیتی ہے ،
خواتین عمل تولید سے گھبرا رہی ہیں۔۔۔
ہونے والی بچی ماں کی گود سے قبر تک کسی آہنی قفل کی تلاش میں رہتی ہے جو اس کی عصمت کو کسی عفریت سے بچا سکے۔۔۔۔
ریاست پر الوؤں اور گِدھوں کا قبضہ ہوچکا ہے۔۔۔
جو ریاست سے تعلیم ختم کرکے درجہ بندی کی دستاویزات مفت تقسیم کر رہے ہیں۔۔۔۔
مکتب کے نام پر بڑی بڑی عمارتیں قائم کر دی گئی ہیں ،
جہاں ہر بالغ ہوتا بچہ اپنے نظریات ان کو دان کرنے پہنچ جاتا ہے ۔۔۔۔
جہاں ان کو تعلیم کے نام پر ذہنی اور معاشی قرض کے شکنجے میں کس دیا جاتا ہے۔۔۔
غریب طبقہ خراج ادا کر رہا ہے کہ امراء و طبقہ اشرافیہ کا پیٹ پلتا رہے۔۔۔۔
ایک کسان اپنے کھیت کو گروی رکھ کر فصل اگانے کیلئے ریاست سے بیج مانگتا ہے ۔۔۔۔
ریاست کی اجارہ داری اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ وبا کے نام پر غریب کا کام بند کر کے رئیس کا کارخانہ چلایا جا رہا ہے ۔۔۔۔۔۔
کئی سالوں سے اس لولے لنگڑے نظام کو چلانے کیلئے اندھے ، بہرے گونگے لوگ بیساکھیوں کے سہارے آکر تخت نشین ہو جاتے ہیں،
مہنگی ترین گاڑی سے اتر کر ممبر پر براجمان واعظ افلاس کی ماری عوام کو سادگی اور قناعت کا درس دے رہا ہوتا ہے۔۔۔
تمام چیزیں بگاڑ کی شکار ہیں۔۔۔
تمام معمالات ادھورے پڑے کسی معجزے کے منتظر ہیں ،
حتی کہ میری تحریر ، میری سوچ اور میں ادھورے اور خالی پن کا شکار کسی ابن مریم کے منتظر ہیں۔۔۔
جو ہم میں سے ہی ہوگا، آئے گا اور اس زخمی ڈھانچے کی مرہم پٹی کرے گا ۔۔۔۔
Tumblr media
3 notes · View notes
rehman00011 · 3 years
Text
Tumblr media
عکس خوشگل جدید از الناز حبیبی با تیپی متفاوت.
3 notes · View notes
rehman00011 · 3 years
Text
Tumblr media Tumblr media Tumblr media Tumblr media Tumblr media
3 notes · View notes
rehman00011 · 3 years
Text
اے مہرباں۔۔۔
پاگل ہیں وہ محافظ۔۔۔
جو خطرناک قیدیوں کیلئے اونچی دیواروں پر باڑ لگاتے ہیں۔۔۔۔
پاگل کو زنجیروں سے باندھنے والے سبھی معالجوں پر،
آسیب کے مارے وحشیوں کے پِیروں پر،
خونخوار شیروں کے رکھوالوں پر ،
مجھے ترس آتا ہے ۔۔۔۔
ان کو روکنے کیلئے اتنے جتن کاہے کو کرتے ہیں ؟؟
ان کے کمروں کی دیواروں پر ،
تمھاری آنکھیں کیوں نہیں بنا دیتے۔۔۔۔۔؟؟
مانی
0 notes
rehman00011 · 3 years
Text
Tumblr media Tumblr media Tumblr media Tumblr media Tumblr media
2 notes · View notes
rehman00011 · 3 years
Text
فطرت خدا ہے
3 notes · View notes