Tumgik
#President Arif Alvi
brexiiton · 6 months
Text
Dozens dead after blast in Pakistan at a rally celebrating birthday of Islam's prophet
By Associated Press, 6:38pm Sep 30, 2023
Tumblr media
A powerful bomb exploded in a crowd of people celebrating the Prophet Muhammad's birthday in southwestern Pakistan on Friday, killing at least 52 people and wounding nearly 70 others, authorities said. It was one of the deadliest attacks in recent years.
TV footage and videos on social media showed an open area near a mosque strewn with the shoes of the dead and wounded. Some of the bodies had been covered with bedsheets. Residents and rescuers were seen rushing the wounded to hospitals, where a state of emergency had been declared and appeals were being issued for blood donations.
The bombing occurred in Mastung, a district in Baluchistan province, which has witnessed scores of attacks by insurgents. However, the militants normally target the security forces. The Pakistan Taliban have repeatedly said that they do not target places of worship or civilians.
Tumblr media
TV footage and videos on social media showed an open area near a mosque strewn with the shoes of the dead and wounded. (AP)
Around 500 people had gathered for a procession from the mosque to celebrate the birth of the prophet, known as Mawlid an-Nabi, an occasion marked by rallies and the distribution of free meals.
Some of the wounded were in a critical condition, government administrator Atta Ullah said. Thirty bodies were taken to one hospital and 22 were counted at another, Abdul Rasheed, the District Health Officer in Mastung, said.
A senior police officer, Mohammad Nawaz, was among the dead, Ullah said. Officers were investigating whether the bombing was a suicide attack, he added.
Friday's bombing came days after authorities asked police to remain on maximum alert, saying militants could target rallies for Mawlid an-Nabi.
Also Friday, a blast ripped through a mosque located on the premises of a police station in Hangu, a district in the northwestern Khyber Pakhtunkhwa province, killing at least two people and wounding seven, said Shah Raz Khan, a local police officer.
He said the mud-brick mosque collapsed because of the impact of the blast and rescuers were pulling worshippers from the rubble. Police say it was not immediately clear what caused the blast.
Tumblr media
A boy injured by the explosion receives treatment at a hospital in Mastung near Quetta, Pakistan. (AP)
No one claimed responsibility for the blast in Hangu, and the cause was unclear. About 40 people were praying at the mosque at the time, most of them police officers.
Pakistan's President Arif Alvi condemned the attacks and asked authorities to provide all possible assistance to the wounded and the victims' families.
In a statement, caretaker Interior Minister Sarfraz Bugti denounced the bombing, calling it a "heinous act" to target people in the Mawlid an-Nabi procession.
Tumblr media
Youngsters in traditional dress take part in a ceremony celebrating the birthday of Islam's Prophet Muhammad, in Karachi, Pakistan. (AP)
The government had declared Friday a national holiday. President Alvi and caretaker Prime Minister Anwaarul-haq-Kakar in separate messages had called for unity and for people to adhere to the teachings of Islam's prophet.
No one immediately claimed responsibility for Friday's bombing, but Pakistani Taliban quickly distanced themselves from it. Known at Tehreek-e-Taliban, or TTP, the Pakistani Taliban is separate from the Afghan Taliban but closely allied to the group which seized power in neighbouring Afghanistan in August 2021 as US and NATO troops were in the final stages of their pullout from the country after 20 years of war.
The Islamic State group has claimed previous deadly attacks in Baluchistan and elsewhere.
Also Friday, the military said two soldiers were killed in a shootout with Pakistani Taliban after insurgents tried to sneak into southwestern district of Zhob in Baluchistan province. Three militants were killed in the exchange, a military statement said.
The gas-rich southwestern Baluchistan province at the border of Afghanistan and Iran has been the site of a low-level insurgency by Baluch nationalists for more than two decades. Baluch nationalists initially wanted a share of provincial resources, but they later launched an insurgency calling for independence.
Tumblr media
Muslims chant religious slogans during a rally celebrating the birthday of Islam's Prophet Muhammad, in Rawalpindi, Pakistan. (AP)
Friday's bombing was one of the worst in Pakistan in the last decade. In 2014, 147 people, mostly schoolchildren, were killed in a Taliban attack on an army-run school in the northwestern city of Peshawar.
In February, more than 100 people, mostly policemen, died in a bombing at a mosque inside a high-security compound housing Peshawar police headquarters. In January, 74 people were killed in a bombing at a mosque in Peshawar. And in July, at least 54 people were killed when a suicide bomber dispatched by an Afghan branch of the Islamic State group targeted an election rally by a pro-Taliban party in northwest Pakistan.
0 notes
globalcourant · 2 years
Text
President Arif Alvi urges nation, world to support flood victims
President Arif Alvi urges nation, world to support flood victims
ISLAMABAD: President Dr Arif Alvi has appealed to the entire nation, overseas Pakistanis and international community to support the flood victims, ARY News reported on Friday.   In a statement, President expressed the hope that Pakistanis would come forward once again and contribute generously in cash and kind to support the rescue and relief efforts of the government and other relevant…
View On WordPress
0 notes
shiningpakistan · 8 months
Text
کہانی دو ٹویٹس کی
Tumblr media
اب کی بار تو سلجھاؤ ناممکن دکھائی دے رہا ہے- عہدوں کے درمیان جنگ کھل کر سامنے آ گئی ہے- صدر عارف علوی کی 20 اگست کی ٹویٹ میں رقم ہے کہ دو قوانین یعنی آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کی ترامیم کے بلوں پر انہوں نے دستخط نہیں کیے اور منظور کیے بغیر واپس بھیج دیے تھے- تعجب کی بات یہ ہے کہ ٹویٹ صدر صاحب نے ٹی وی اور سوشل میڈیا کے اس بیان کے 36 گھنٹے بعد کی، جس میں صدر کی دونوں قوانین کی منظوری کے بارے میں بتایا گیا تھا۔ صدر کی ٹویٹ نہایت عجب تھی۔ انہوں نے لکھا: ’میں نے متعدد مرتبہ اپنے عملے سے پوچھا کیا آپ نے وہ دونوں بل واپس کر دیے۔ میں نے وہ دستخط نہیں کیے، اللہ جانتا ہے، میں اس سے معافی مانگتا ہوں اور ان سے جن کو ان قوانین سے نقصان پہنچے گا۔‘ اس بے بسی سے بھرپور ٹویٹ کی صدر کے اہم عہدے سے کوئی مناسبت دکھائی نہیں دیتی۔ کچھ دوستوں نے کہا دیکھو یہ ایک سٹینڈ لے رہے ہیں۔ بہر حال صدر کی ٹویٹ نے پاکستان کے اندرونی سیاسی اور ریاستی فتور میں اضافہ کیا ہے، اور اس لحاظ سے اس ٹویٹ کے ڈانڈے ہماری تاریخ کی ایک اور ٹویٹ سے جا ملے ہیں۔
تقریبا ڈھائی ہزاردن قبل راولپنڈی کی بات ہے۔ 29 اپریل 2018 کا دن تھا اور دوپہر کے دو بج کر 52 منٹ ہوئے تھے کہ آئی ایس پی آر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ایسی ٹویٹ نمودار ہوئی جو بظاہر طبل جنگ کا درجہ رکھتی تھی۔ ایک گریڈ 20۔21 کے فوجی افسر نے پاکستان کے وزیر اعظم کی بنائی ہوئی کمیٹی کی رپورٹ سے متعلق نوٹیفیکیشن کو رد کیا۔ غفور صاحب کی ٹویٹ کے الفاظ کا چناؤ کچھ ایسا تھا کہ گویا ایک صاحب اختیار نے شاید کسی ادنیٰ ملازم کے کام کو رد کیا ہو یا پھر ایک سخت مذاج ہیڈ ماسٹر نے اپنے شاگرد کے کام پر غصیلا رد عمل قلم بند کیا ہو۔ ٹویٹ میں آئی ایس پی آر کے ڈی جی نے لکھا تھا کہ ڈان لیکس پر نوٹیفکیشن نامکمل اور انکوائری بورڈ کی سفارشات کے مطابق نہیں ہے۔ نوٹیفکیشن کو مسترد کیا جاتا ہے اس ٹویٹ کے بعد سوال ایک ہی تھا کہ اب اس جنگ میں چت کون ہو گا؟ ویسے ہی ’ڈان لیکس‘ نامی سانحے کے بعد سیاسی قیادت اور عسکری کمانڈ کے معاملات میں سخت تناؤ پیدا ہو گیا تھا۔ ایک صحافی نے اپنی رپورٹ میں ایک اہم سکیورٹی اجلاس کے بارے میں جو لکھا اس کو عسکری اداروں نے ایک پلانٹڈ لِیک کہا اور یہ شکایت کی کہ وزیر اعظم کی ٹیم کے کچھ ممبران نے یہ لیک کی ہے۔
Tumblr media
معاملے نے طول پکڑا۔ پی ایم نواز شریف صاحب نے بگاڑ کو سلجھانے کے لیے اپنے وزیر داخلہ چوہدری نثار کے کہنے پر تحقیقاتی کمیٹی بنائی، لیکن آئی ایس پی آر کی جلد بازی کی اس جنگجو نما ٹویٹ نے ایک بظاہر سنگین صورت حال پیدا کر دی تھی۔ وزیراعظم کسی صورت اس کو قبول کرنے پر تیار نہیں تھے۔ بہر حال پھر بہت بات چیت کے بعد فوج کی قیادت نے آئی ایس پی آر کی نامناسب اور وزیر اعظم کے لیے ناقابل قبول ٹویٹ کو 10 روز بعد واپس لیا۔ آئی ایس پی آر کے 10 مئی کے بیان کے مطابق ڈان لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ کی سفارشات پر عمل ہوا اور ساتھ ہی اپنی 29 اپریل کی ٹویٹ کے بارے میں لکھا کہ وہ ٹویٹ ’واپس لے لی گئی ہے اور بےاثر ہو گئی ہے۔‘  تو یوں اختتام پذیر ہوا تھا ایک چھ سال پرانا ٹویٹ کا قصہ جو دو اداروں دو عہدوں یعنی وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان تصادم کا باعث بننا شروع ہوا تھا، لیکن پھر کچھ لوگوں کی سمجھ بوجھ سے معاملات سلجھائے گئے۔ پوری طور پر نہیں تو کسی حد تک تو ضرور۔ اب چھ سال بعد ایک اور ٹویٹ اور ایک اور تصادم کی سی صورت حال پیدا کر دی ہے۔ صدر نے اپنے موقف کو مضبوط کرنے کے لیے اپنے پرنسپل سیکریٹری کے تبادلے کا حکم دے دیا ہے۔ سیکریٹری نے صدر کے بلوں کے بارے میں موقف کو اپنے جوابی نوٹ میں غلط گردانا ہے۔ نوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔
صدر کی ٹویٹ ریاستی اداروں اور حکومت سے سنگین ٹکراؤ کی شروعات ہے۔ صدر علوی اپنے موقف کو کیسے صحیح اور سچ ثابت کریں گے؟ انہوں نے فوج سے متعلق دو قوانین پر اپنے سٹاف پر حکم عدولی کا الزام لگایا ہے اور یہ بات پاکستان کے پاور پلے میں بہت دور تک جاتی ہے۔ ان کی ٹویٹ پی ٹی آئی اور ریاستی اداروں کے درمیان تصادم کی نوید لائی ہے۔ پی ٹی آئی اس معاملے کو عدالت لے جا رہی ہے۔ قانونی اور سیاسی تصادم اب بڑھتا نظر آ رہا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ صدر کی ٹویٹ کا اثر ڈھائی ہزار دن پرانی ٹویٹ سے کہیں زیادہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
نسیم زہرہ 
بشکریہ انڈپینڈنٹ اردو
0 notes
emergingpakistan · 8 months
Text
’مشکلات سے نکلنے کا واحد راستہ مقررہ مدت میں آزادانہ انتخابات ہیں‘
Tumblr media
تعجب کی بات ہے کہ صدر عارف علوی نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بلوں کی منظوری دیے جانے کی تردید کے لیے ایکس (ٹوئٹر) کا سہارا لیا۔ اس کے نتیجے میں ملک ایک اور آئینی بحران کا شکار ہو گیا ہے۔ مذکورہ دونوں بلوں کو رواں ماہ پارلیمنٹ نے منظور کیا تھا اور صدر کی جانب سے ان کی منظوری تصور کیے جانے کے بعد یہ نافذ بھی ہو چکے ہیں۔ لیکن ان کے نفاذ کے نوٹیفکیشن کے دو روز بعد کی جانے والی ٹوئٹ سے ایک نیا پنڈورا باکس کھل گیا ہے۔ اگرچہ تاخیر سے اور سوشل میڈیا کے ذریعے کی جانے والی تردید ناقابل فہم ہے اس کے باوجود اس تردید نے ان ایکٹس پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔ اس پورے واقعے نے ملک کے طاقت کے ڈھانچے کے اندر موجود دراڑیں مزید وسیع کر دی ہیں اور موجودہ افراتفری کو بڑھا دیا ہے۔ صدر کے بیان نے بیوروکریسی پر خلاف ضابطہ کام کا الزام لگاتے ہوئے معاملے کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ اس نے صدر کی اپنی مشکلات کو بھی عیاں کر دیا ہے۔ وہ شدت کے ساتھ اپنی کرسی کا دفاع کر رہے ہیں۔ ان کی مدتِ صدارت مکمل ہونے میں چند ہی دن رہ گئے ہیں اور اس دوران ان کے استعفے کے مطالبات نے یقیناً ان پر دباؤ ڈالا ہے۔ اس دوران نافذ ہونے والے مذکورہ قوانین پر شروع ہونے والی بحث نے بھی موجودہ سیاسی کشمکش کو ایک نئے موڑ پر لاکھڑا کیا ہے۔ امکان یہی ہے کہ اب معاملہ عدالت عظمیٰ میں جائے گا۔
اس قانونی جنگ کا کوئی بھی نتیجہ نکلے لیکن سیکیورٹی ایجنسیوں کو غیر معمولی اختیارات دینے والے ان ایکٹس کے گرد جو تنازع کھڑا ہو گیا ہے وہ فوری ختم ہوتا تو نظر نہیں آتا۔ قومی اسمبلی کی تحلیل سے چند دن قبل تمام تر مخالفت کو نظر انداز کرتے ہوئے جس طرح ان دو بلوں کو پارلیمان سے منظور کروایا گیا ہے اس سے ان بلوں کے پیچھے موجود نیت پر سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔ یہ بات واضح ہے کہ سابق حکمران اتحاد نے جان بوجھ کر یہ بلز منظور کیے جن سے سیکیورٹی ایجنسیوں کو غیر معمولی اختیارات ملتے ہیں اور شہری حقوق مجروح ہوتے ہیں۔ ان قوانین کی قانونی حیثیت سے متعلق جو تازہ تنازعہ پیدا ہوا ہے اس سے سیکیورٹی اداروں کے اختیارات میں اضافہ کرنے کی سیاسی قیمت پر بھی سوالات کھڑے ہو رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اتحاد نے جس شرمناک انداز میں سر تسلیم خم کیا ہے اس کے جمہوری عمل پر طویل مدتی اثرات ہوں گے۔ یہ سخت قوانین جو آج اس کے سیاسی مخالفین کے لیے استعمال ہو رہے ہیں کل کو خود پی ڈی ایم کے خلاف بھی استعمال ہو سکتے ہیں۔ یہ تاریخ کا وہ سبق ہے جسے ہمارے سیاستدان قلیل مدتی سیاسی مفادات کے لیے باآسانی بھلا دیتے ہیں۔
Tumblr media
بلوں کی منظوری کے حوالے سے پیدا ہونے والے حالیہ تنازعے کے بعد پی ڈی ایم جماعتیں ان کالے قوانین کا دفاع کر رہی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسٹیبلشمنٹ کے کنٹرول کو مزید مضبوط کرنے والے قوانین کے سب سے بڑے حمایتی بن رہے ہیں جبکہ ماضی میں جب وہ اپوزیشن میں تھے تو سویلین بالادستی کی باتیں کرتے تھے۔ ان دونوں قوانین کی قانونی حیثیت کے حوالے سے بحث جاری ہے لیکن حکام نے سائفر کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں پر مقدمات کے لیے ترمیم شدہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت خصوصی عدالت قائم کر دی ہے۔ ملزمان میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی شامل ہیں۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں اور حامیوں کو آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ ہم اس وقت جس کریک ڈاؤن کو دیکھ رہے ہیں وہ شاید حالیہ وقتوں میں کسی بھی سیاسی جماعت کے خلاف ہونے والا سخت ترین کریک ڈاؤن ہے۔ پی ٹی آئی کے سیکڑوں حامی بغیر کسی مقدمے کے جیلوں میں ہیں، ان میں سے کئی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان پر عائد الزامات جھوٹے ہیں۔ 
پی ٹی آئی کی کچھ خواتین حامیوں کو بھی ضمانت اور عدالت میں پیش کیے بغیر تقریباً 3 ماہ سے گرفتار کیا ہوا ہے۔ یہ تمام اقدامات انصاف اور قانون کی بالادستی کا مذاق بناتے ہیں۔ حال ہی میں نافذ ہونے والے ترمیم شدہ قوانین جو سیکیورٹی اداروں کے اختیارات میں اضافہ کرتے ہیں وہ صورت حال کو مزید بگاڑ سکتے ہیں۔ یہ سب کچھ اس وقت ہورہا ہے جب ملک انتخابات کی تیاریاں کررہا ہے۔ یوں جمہوری طور پر انتقال اقتدار پر بھی شبہات پیدا ہو رہے ہیں۔ سب سے زیادہ تشویش ناک بات فوج کی حمایت یافتہ اس نگران حکومت کے ہاتھوں سیاسی مخالفین پر ہونے والا کریک ڈاؤن ہے جس نگران حکومت کی غیرجانبداری پر بھی سوال موجود ہے۔ بہت شدت کے ساتھ یہ احساس پایا جاتا ہے کہ نگران حکومت دراصل سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کا ہی تسلسل ہے۔ مزید یہ کہ انتخابی شیڈول کے حوالے سے موجود غیریقینی نے ان شبہات کو مزید تقویت دی ہے کہ ملک طویل مدتی نگران حکمرانی کی طرف جارہا ہے جس میں نگران حکومت کو تمام پالیسی فیصلے کرنے کا اختیار حاصل ہو گا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پی ڈی ایم کی اکثر جماعتیں اب انتخابات کو 90 روز کی آئینی مہلت کے بعد کروانے کی حمایت کر رہی ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان پہلے ہی اعلان کر چکا ہے کہ آئینی طور پر مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں ہونی ضروری ہیں اور اس کے لیے 4 ماہ کا وقت درکار ہو گا۔ حلقہ بندیوں کے بعد انتخابات کی تیاریاں شروع ہوں گی جن کے لیے مزید 3 ماہ درکار ہوں گے۔ یہ نکتہ درست ہو سکتا ہے پھر بھی الیکشن کمیشن کی طرف سے انتخابات کے لیے کوئی واضح ٹائم فریم نہیں دیا گیا ہے۔ ایک نقطہ نظر یہ بھی ہے کہ حلقوں کی نئی حد بندی کی ضرورت نہیں ہے۔ اس معاملے پر سابق حکمران اتحاد میں واضح تقسیم نظر آتی ہے۔ انتخابات میں تاخیر پر مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے مبہم موقف پر بھی حیرت ہوتی ہے۔ یہ الجھن شریف خاندان کے اندر طاقت کی کشمکش اور پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن اور پارٹی کو ختم کرنے کی کوششوں کے باوجود پی ٹی آئی کے مضبوط چیلنج کے سامنے مسلم لیگ (ن) کے کم ہوتے انتخابی امکانات کی بھی عکاسی کرتی ہے۔ اپنے 16 ماہ کے اقتدار میں مسلم لیگ (ن) کی زیر قیادت اتحاد کے پاس اپنی کارکردگی اور خاص طور پر اقتصادی محاذ پر دکھانے کو کچھ زیادہ نہیں ہے۔
ایسا لگتا ہے کہ سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ اپنے موقع پرست اتحاد کی وجہ سے بھی مسلم لیگ (ن) کو سیاسی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ انصاف اور شہری حقوق کے بنیادی اصولوں کو مجروح کرنے والے دو متنازعہ بلوں کی منظوری کے لیے اس جماعت نے جو کوششیں کیں اس نے اس جماعت کے جمہوری حوالوں کو نقصان پہنچایا۔ مسلم لیگ (ن) کی کھوئی ہوئی سیاسی بنیادوں کے دوبارہ حصول کا امکان اس کی کم نظر پالیسیوں اور تبدیلی سے ہچکچاہٹ کے باعث شبہات کی زد میں ہے۔ صدر کی طرف سے متنازعہ بلوں کی منظوری سے انکار کے بعد پیدا ہونے والے تازہ ترین اسکینڈل نے اقتدار کے موجودہ ڈھانچے میں موجود دراڑوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ صدر کے بیان کی سچائی یا اس کی برعکس صورت حال پر بحث کرنے کی بجائے سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ ان ظالمانہ قوانین کی وجہ سے جمہوری عمل کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرنے پر توجہ دیں۔ اس وقت جاری سیاسی ظلم و ستم حالات کو مزید خراب کرے گا۔ مشکلات سے نکلنے کا واحد راستہ مقررہ مدت میں منصفانہ اور آزادانہ انتخابات کا انعقاد ہے۔
زاہد حسین   یہ مضمون 23 اگست 2023ء کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔
بشکریہ ڈان نیوز
0 notes
risingpakistan · 8 months
Text
کون جھوٹ بول رہا ہے، صدر مملکت یا ان کا سیکریٹری؟
Tumblr media
صدر عارف علوی اپنے سیکریٹری کی جانب سے ترمیم شدہ ایکٹ اور سرکاری سیکرٹ ایکٹ اپنا موقف جھوٹا قرار دیئے جانے کے بعد مشکل کا شکار ہیں کیونکہ سیکرٹری نے کہا ہے کہ اس کے پاس اپنی معصومیت ثابت کرنے کے تمام ثبوت ہیں صدر علوی کی جانب سے دو بل ان تک نہ پہنچانے کی وجہ سے وقار احمد کو ہٹانے کے لیے لکھے جانے والے خط کے بعد ایک خفیہ خط میں سیکریٹری وقار احمد نے صدر مملکت کے لیے پشیمانی کا سامان کر دیا ہے۔ جہاں علوی نے کہا ہے کہ انہوں نے سیکرٹری سے کہا تھا کہ وہ بل واپس کرے، وقار نے نہ صرف صدر کے بیان کو مسترد کیا بلکہ اصرار کیا کہ بل ابھی بھی صدر کے دفتر میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر نے نہ تو بل کو منظور کیا اور نہ ہی اسے پارلیمنٹ کے پاس دوبارہ غور کے لیے بھیجنے کی ہدایت کی۔ سیکرٹری نے کہا کہ وہ انکوائری کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں کسی بھی ایجنسی یا اعلیٰ عدالت کے سامنے پیش ہو کر دستاویزی شواہد کی روشنی میں اپنا موقف ثابت کرنے کےلیے تیار ہیں۔
دونوں میں سے کوئی ایک تو جھوٹ بول رہا ہے اگر یہ صدر ہیں تو ان کے عہدے پر برقرار رہنا ممکن نہیں ہو گا کیونکہ ان پر استعفے کےلیے عوامی دبائو بڑھے گا۔ اگر یہ سیکرٹری ہے تو اسے انظباطی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا جس کے نتیجے میں اسے سروس سے نکالا جاسکتا ہے۔ اتوار کو صدر نے ایک ٹوئیٹ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ’’ اللّٰہ میرا گواہ ہے میں نے آفیشل سیکرٹ ترمیمی بل 2023 اور پاکستان آرمی ترمیمی بل پر دستخط نہیں کیے کیونکہ میں نے ان قوانین سے اختلاف کیا تھا۔ میں نے اپنے اسٹاف سے کہا تھا کہ ان بلوں کو وقت کے اندر غیر دستخط شدہ لوٹائیں تاکہ یہ گیر موثر ہو جائیں۔ میں نے ان سے کئی مرتبہ اس کی تصدیق بھی کی کہ آیا یہ واپس کر دیا گیا یا نہیں اور مجھے یقین دلایا گیا کہ یہ واپس کر دیا گیا ہے۔ تاہم مجھے اب پتہ چلا ہے کہ میرے اسٹاف نے میری خواہش اور میرے حکم کو رد کیا۔ 
Tumblr media
اللّٰہ سب جانتا ہے وہ انشااللّٰہ معاف کرے گا لیکن میں ان سب سے معافی مانگتا ہوں جو ان سے متاثر ہوں گے۔ صدر کے مندرجہ بالا بیان نے سنگین آئینی اور سیاسی تنازع پیدا کر دیا۔ ایک دن قبل انہوں نے ٹوئیٹ کیا کہ ’’ گزشتہ روز کے متعین بیان سے صدر کے سیکرٹریٹ نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو ایک خط لکھا ہے کہ وقار احمد سے صدر کے سیکرٹری کی حیثیت سے خدمات واپس لی جائیں ان کی خدمات کی ضرورت نہیں اور انہیں فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن واپس بلایا جائے۔ بعد میں شام کو وقار احمد نے ایک خفیہ خط صدر کو تحریر کیا جو منظر عام پر آگیا جس میں سیکرٹری نے نہ صرف وقت اور ٹائم کے ساتھ ان بلوں کی تفصیلات دیں کہ یہ کب ایوان صدر میں پہنچے اور کب صدر کو پیش کیے گئے۔ انہوں نے صدر کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے اصرار کیا کہ بل کی نہ تو صدر نے منظوری دی نہ اس حوالے سے انہوں نے کوئی تحریری ہدایت دی کہ اسے پارلیمنٹ کو دوبارہ غور کے لیے بھجوایا جائے۔ مزید اہم یہ ہے کہ سیکرٹری کا کہنا تھا کہ یہ فائلیں ابھی بھی ایوان صدر کے دفتر مین موجود ہیں۔
اس نے صدر سے درخواست کی کہ وہ کسی ایجنسی سے انکوائری کرائیں یا تفتیش کرائیں اور ذمہ داری کا تعین کریں۔ اس نے مزید کہا کہ وہ سپریم کورٹ یا کسی بھی دوسری عدالت میں وضاحت کے لیے پیش ہونے کو تیار ہے۔ وہ وہاں ریکارڈ پیش کرے گا کہ وہ خطا کار نہیں ہے۔ ماضی میں ہر کسی میں جہاں ڈاکٹر علوی نے بل واپس کیے انہوں نے اپنے دستخط کے ساتھ اسے واپس کیا۔ اس امر کی کوئی وضاحت نہیں کہ اس کیس میں بل جو آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ سے متعلق تھے ان پر ان کے دستخط کیوں نہیں تھے۔
انصارعباسی
بشکریہ روزنامہ جنگ
0 notes
n7india · 9 months
Text
Pakistan : राष्ट्रपति ने नेशनल असेंबली भंग की, चुनाव का रास्ता साफ
Islamabad : अपने पांच साल के कार्यकाल के पूरा होने से तीन दिन पहले, पाकिस्तान के राष्ट्रपति आरिफ अल्वी ने संसद के निचले सदन को भंग करने की सलाह के बाद नेशनल असेंबली को भंग कर दिया। गुरुवार आधी रात से ठीक पहले प्रेसीडेंसी द्वारा जारी एक बयान में कहा गया है: “राष्ट्रपति आरिफ अल्वी ने प्रधान मंत्री की सलाह पर अनुच्छेद 58(1) के तहत नेशनल असेंबली को भंग कर दिया है।” समाचार एजेंसी शिन्‍हुआ की रिपोर्ट…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
world-of-wales · 7 months
Text
Tumblr media Tumblr media Tumblr media
❥ PAKISTAN TOUR : DAY II - 15 OCTOBER 2019
The Duke and Duchess of Cambridge visited their first full day in Pakistan by visiting the Islamabad Model College for Girls. Following this, they travelled to the Margalla Hills National Park which is part of the Himalayan foothills.
William and Catherine then called in on Pakistan's President Dr. Arif Alvi and First Lady Samina Alvi at the Presidential Palace; and later had lunch with Prime Minister Imran Khan at his official residence in Islamabad.
In the evening, the Duke and Duchess of Cambridge attended a special reception hosted by the British High Commissioner Thomas Drew, at the Pakistan National Monument as their last engagement for the day.
20 notes · View notes
beardedmrbean · 9 months
Text
The death toll after an apparent suicide bombing in Pakistan has risen to 54, officials said on Monday.
No organization has yet taken responsibility for blast, which injured dozens of others when it rocked a political rally in the country's northwest, local officials said.
"Those responsible will be identified and punished," Prime Minister Shehbaz Sharif said in a statement in Urdu. "The Pakistani nation, law enforcement agencies and our protectors will never allow such cowardly tactics of the enemy to succeed."
Counter-terrorism officers who were investigating the blast said they suspected the Islamic State group may have been behind it, police said in a statement.
The event had been put on by one of the leading Islamic parties, the conservative Jamiat Ulema-e-Islam, in northwestern Pakistan's Khyber Pakhtunkhwa province.
Funerals were underway for the victims on Monday, the party said in a series of posts on social media. "Every eye was full of tears, every face was mournful," said one message, which was posted alongside a video of a swarm of people carrying and praying over caskets.
"May Allah accept the martyrdom of the martyrs and grant patience to their families and give complete healing to the injured," Maulana Fazl-ur-Rehman, the party's leader, said in a statement.
President Arif Alvi "expressed deep grief and sorrow over the loss of precious lives" in the blast, his office said in a statement.
Police had said on Sunday that at least 44 people were killed and more than 100 others were wounded.
8 notes · View notes
addnoral · 2 years
Text
President confers civil awards on citizens, foreign nationals
President confers civil awards on citizens, foreign nationals
President Dr Arif Alvi Sunday conferred the Pakistan civil awards on citizens as well as foreign nationals on the Diamond Jubilee of Pakistan for showing excellence and courage in their respective fields. The names of the recommended persons: Nishan-i-Imtiaz 1. Mr. Sartaj Aziz Public Service 2. Mr. Hasil Bazinjo Public Service 3. Mr. Raees-ul-Ahrar Ch. Ghulam Abbas Khan (Late) Public Service 4.…
Tumblr media
View On WordPress
3 notes · View notes
news-locus · 2 months
Photo
Tumblr media
PPP In Action Against President Arif Alvi ? | Dr Danish Statement | #Shorts
0 notes
drmaqazi · 2 months
Text
FINAL FRIENDLY REMINDER!
YES HE CAN, FOR SURE, AND HE MUST FORGIVE HIM UNCONDITIONALLY!
CAN PRESIDENT OF PAKISTAN DR. ARIF ALVI PARDON IMRAN KHAN?
YES HE CAN, FOR SURE, UNDER ARTICLE NUMBER 45 OF THE CONSTITUTION OF SO-CALLED ISLAMIC REPUBLIC OF PAKISTAN!                                                                                                                                   
_______________________________________________________________________
CAN PRESIDENT DR. ARIF ALVI PARDON H.E. IMRAN KHAN, FUTURE PRIME MINISTER OF SO-CALLED ISLAMIC REPUBLIC OF PAKISTAN?
Serious presidential pardon question: If Imran Khan is given a punishment, can President Alvi pardon him? 
Is this Imran's secret card?
Political
Article 45 of Pakistan constitution says:
" 45 President's power to grant pardon, etc.
The President shall have power to grant pardon, reprieve and respite, and to remit, suspend or commute any sentence passed by any court, tribunal or other authority. "
https://www.pakistani.org/pakistan/constitution/part3.ch1.html________________________________________________________
SERIOUS PRESIDENTIAL QUESTION TO H. E. Dr. ARIF ALVI, THE PRESIDENT OF PAKISTAN
                                                                                                                                                                                                       If Imran Khan is given a punishment, can President Alvi pardon him?   
 Is this Imran's secret card?
                                                                                                                                                                                                                                    Political
Article 45 of Pakistan constitution says:
" 45 President's power to grant pa…
Dear All., As-Salam-o-‘alaikum wa Rahmatullahi wa Barakatuhu,
Please pray to Allah سبحانہ و تعالٰی to grant COURAGE, WISDOM & STRENGTH to President Alvi to do the right thing and pardon the future Prime Minister of so-called Islamic Republic of Pakistan, which is neither Islamic nor Republic, in order to to protect the National Security of Pakistan and the people of Pakistan, آمین ، so that all of them can live together in peace and harmony with each other for the next ten (10) years as one nation (Ummah) under Almighty God (Allah سبحانہ و تعالٰی) ، ثم آمین یا رب العالمین
__________________________________________________________________
PUNISHMENT FOR DISOBEYING THE ORDERS OF A HEAD OF THE STATE, THE PRESIDENT OF PAKISTAN
Insubordination is the act of willfully disobeying a lawful order of one's superior. It is generally a punishable offense in hierarchical organizations such as the armed forces, which depend on people lower in the chain of command obeying orders.
______________
Whoever, being a public servant, knowingly disobeys any direction of the law as to the way in which he is to conduct himself as such public servant, intending to cause, or knowing it to be likely that he will, by such disobedience, cause injury to any person, shall be punished with simple imprisonment for a term which may extend to one year, or with fine, or with both.
______________
The offence of “Public servant disobeying direction under law” is defined in Section 166A of the Indian Penal Code. According to the provision, if a public servant disobeys any direction of the law with the intention of causing injury to any person, or with the knowledge that injury will likely result from his or her disobedience, he or she may be punished with imprisonment for a term which may extend up to two years, or with a fine, or with both.
For this offence to be established, the following elements must be present:
The accused must be a public servant
The accused must have disobeyed a direction of the law
The disobedience must have been intentional
The intent must have been to cause injury to any person, or the accused must have had knowledge that injury would likely result from the disobedience
It’s important to note that the offence is committed when a public servant deliberately disobeys a direction of the law with the intention to cause harm to someone, or with knowledge that harm will likely result from their disobedience.
________________________________________
0 notes
globalcourant · 2 years
Text
President Arif Alvi urges nation, world to support flood victims
President Arif Alvi urges nation, world to support flood victims
ISLAMABAD: President Dr Arif Alvi has appealed to the entire nation, overseas Pakistanis and international community to support the flood victims, ARY News reported on Friday.   In a statement, President expressed the hope that Pakistanis would come forward once again and contribute generously in cash and kind to support the rescue and relief efforts of the government and other relevant…
View On WordPress
0 notes
shiningpakistan · 8 months
Text
صدر پاکستان کا حیران کن ٹویٹ
Tumblr media
آئین کا آرٹیکل 75 صدر مملکت کے بلوں کے حوالے سے اختیارات سے متعلق ہے۔ صدر آئین کے آرٹیکل 75 شق (1) کے تحت پارلیمان سے بھیجے گئے بل کی منظوری دیتے ہیں۔ دستخط نہ کرنے پر صدر پاکستان بل کی شق پر اعتراض تحریری طور پر 10 دن کے اندر واپس پارلیمان کو بھجوانے کا اختیار رکھتے ہیں۔ آئین پاکستان آرٹیکل 75 کے مطابق صدر مملکت کوئی بھی پارلیمان سے پاس کردہ بل پارلیمان کو بھیجتے ہیں تو اس کے پاس دو اختیار ہوتے ہیں۔ ایک یہ کہ وہ اس پر دستخط کر دیں، دوسرا آئینی اختیار یہ ہے کہ وہ 10 دن کے اندر مشاہدات، اعتراضات لگا کر اپنے دستخط کے ساتھ پارلیمنٹ کو واپس بھیج دیں۔ لیکن اب صدر مملکت نے دستخط سے انکار اور معافی کا ذکر کر کے آئین پاکستان کی تاریخ میں حیران کن طور پر رات گئے ایک ٹویٹ کر دیا کہ انہوں نے تو پارلیمنٹ سے آئے بل کو دستخط کیے بغیر سٹاف کو واپس کر دیا تھا اور یہ کہ وہ اس بل سے متفق نہیں تھے۔ یہ آئین پاکستان کے مطابق ایک غیر آئینی عمل ہے اور کچھ سنجیدہ سوالوں کو جنم دیتا ہے۔ وہ یہ ہیں کہ صدر مملکت وضاحت کریں کس اسٹاف کو انہوں نے کب اور کیسے بلز واپس کیے تھے؟
کیا صدر مملکت نے آئین پاکستان کے آرٹیکل 75 کے تقاضوں کو پورا کیا ؟ اور اگر ایسا کیا تو کیسے انہوں نے بغیر دستخط کیے بلز سٹاف کو واپس کر دیے تھے اور کس قانون کے مطابق انہوں نے یہ عمل کیا؟ ملک کے صدر نے اپنے سٹاف پر ان کی بات نہ ماننے کا الزام لگایا ہے تو صدر مملکت اپنا سرکاری بیان تحریری ثبوت کے ساتھ پارلیمنٹ کے سامنے پیش کریں۔ انہوں نے دیگر باقی بلز اعتراضات کے ساتھ واپس کیے ویسے ہی یہ بل بھی واپس کیے تھے۔ آفیشل ایکٹ ترمیمی بل 2023 اور پاکستان آرمی ترمیمی بل 2023 پر صدر مملکت کے دستخط جس کے بعد یہ دونوں بل باقاعدہ قانون کی حیثیت سے نافذ ہو گئے ہیں اور سائفر کے حوالے سے سرکاری رازوں کے افشا کے الزام میں تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی گرفتاری گذشتہ روز پیش آنے والے دو ایسے واقعات ہیں جو ملک کے سیاسی ماحول کو بہت متاثر کریں گے۔ دوسری جانب بعض قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ بات ثابت ہو جاتی ہے کہ صدر نے ان فائلوں پر دستخط ہی نہیں کیے تھے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ دونوں قوانین منظور ہی نہیں ہوئے۔ 
Tumblr media
آئین کے آرٹیکل 75 کے مطابق اگر صدر کے پاس دس دن کا وقت ہوتا ہے، اس کے دوران کسی بل کو واپس بھیج دیں تو اسے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے مشترکہ اجلاس میں دوبارہ پیش کیا جاتا ہے اور اس کے حق میں اکثریتی ووٹ آ جائے تو یہ قانون بن جاتا ہے۔ لیکن موجودہ صورت میں چونکہ قومی اسمبلی ہی نہیں ہے اس لیے مشترکہ اجلاس بلانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اس لیے ان قوانین کے منظور ہونے کا معاملہ مشتبہ بن جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صدر کے ٹویٹ نے ایک آئینی بحران پیدا کر دیا ہے۔ بات صرف یہی نہیں ہے بلکہ سائفر کے معاملے نے بھی صورتِ حال کو مزید کشیدہ بنا دیا ہے۔ عمران خان کا سائفر بیانیہ بھی اعترافِ جرم ہی ہے کیوں کہ خفیہ خط کا متن اور اس کا مفہوم یعنی معلومات پبلک کرنا بھی سیکرٹ ایکٹ کے تحت آتا ہے۔ یہ معاملہ اتنا حساس ہوتا ہے کہ اس کو پڑھنے والا حیران ہو جاتا ہے۔ یہ حساس معلومات اپنے عہدے تک ہی رکھیں۔ سائفر خفیہ پیغام ہوتا ہے جس کو خفیہ رکھنا ضروری ہے۔ عمران خان نے سائفر کو ’لیک‘ کر کے اس کے کوڈ کو خفیہ رکھنے کی سرکاری رازداری کو نقصان پہنچایا۔
وزارت خارجہ کے رولز آف بزنس کے تحت سائفر صرف وزارت خارجہ کے پاس رہتا ہے اور جو وزیراعظم، صدر مملکت، آرمی چیف کے پاس جاتا ہے وہ سائفر نہیں جاتا بلکہ جو سائفر ہوتا ہے وہ اپنے لفظوں میں لکھ کر اس کا مفہوم وزارت خارجہ بھجواتا ہے۔ سائفر کو وزیراعظم سمیت کوئی نہیں دیکھ سکتا کیوں کہ یہ سائفر سکیورٹی کا قانون ہے۔ اب سائفر کیس کے حوالے سے جو اہم گرفتاریاں ہو رہی ہیں تو تمام حساس نوعیت کے معاملات عدالت کے روبرو پیش ہو جائیں گے۔ ایف آئی اے نے سائفر کے راز افشا کرنے پر ہی شاہ محمود قریشی کو حراست میں لیا ہے اور ان کے خلاف آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق شاہ محمود قریشی کے خلاف آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی دفعات 5 اور 9 کے علاوہ تعزیرات پاکستان کے سیکشن 34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نئی مردم شماری کے تحت حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے اور یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ عام انتخابات کا انعقاد 90 روز میں ممکن نہیں کیوں کہ 14 دسمبر کو حلقہ بندیوں کے گزٹ نوٹیفیکیشن کے بعد الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 23 اور 36 کے تحت انتخابی فہرستوں کو ازسر نو غلطیوں سے پاک کیا جایے گا اور حلقہ بندیوں کے مطابق ترتیب دیا جائے گا اور ماضی کے اہم فیصلے جو سپریم کورٹ نے اس حوالے سے نافذ کیے تھے ان فیصلوں کی روشنی میں انتخابی فہرستیں ازسرنو مکمل کرنے میں تین ماہ کا عرصہ درکار ہو گا جس میں نئی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ بھی شامل ہے۔ لہٰذا قانون کے مطابق تمام مراحل مکمل ہونے پر ہی الیکشن کمیشن الیکشن ایکٹ کی دفعہ 57 کے تحت الیکشن شیڈول جاری کرے گا اور اس کے لیے ابھی خاص تاریخ کا تعین کرنا قبل از وقت ہے۔
کنور دلشاد  
بشکریہ انڈپینڈنٹ اردو
0 notes
emergingpakistan · 8 months
Text
صدر محترم کا ٹویٹ : چند اہم سوالات
Tumblr media
صدر محترم جناب عارف علوی کا ٹویٹ پڑھا تو منیر نیازی یادآ گئے 
اک اور دریا کا سامنا تھا منیر مجھ کو میں ایک دریا کے پار اترا تو میں نے دیکھا
معلوم یہ ہوتا ہے کہ پاکستانیوں کا معاملہ بھی منیر نیازی جیسا ہے، ایک دریا کے پار اترتے ہیں تو دوسرے دریا کا سامنا ہوتا ہے۔ ایک بحران سے نکلتے ہیں تو دوسرا بحران دامن سے لپٹ چکا ہو تا ہے۔ معلوم نہیں یہ سب اتفاق ہے یا اسے اہتمام قرار دیا جائے۔ اب صدر محترم کے ٹویٹ سے جو بحران پیدا ہوا ہے، اس کی سنگینی خاصی پریشان کن ہے۔ اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ سیاسی عصبیت سے بالاتر ہو کر صرف قانون کی روشنی میں صدر محترم کے موقف کا جائزہ لیا جائے۔ جناب عارف علوی کے ٹویٹ کے اہم نکات کی تلخیص کی جائے تو وہ یہ ہیں  1۔ انہوں نے ٓفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل اور پاکستان آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط نہیں کیے۔ کیوں کہ وہ ان قوانین سے متفق نہیں تھے۔ 2۔ انہوں نے اپنے عملے سے کہا کہ وہ دستخطوں کے بغیر بلوں کو واپس بھیج دیں تا کہ انہیں غیر موثر بنایا جا سکے۔ 3۔ انہوں نے عملے سے پوچھا کیا بل دستخطوں کے بغیر واپس بھجوائے جا چکے ہیں اور عملے نے ان سے جھوٹ بلا کہ بل واپس بھجوا دیے گئے۔ یوں عملے نے ان سے جھوٹ بولا۔ 4۔ ان کا کہنا ہے اللہ سب جانتا ہے وہ معاف کر دے گا تاہم وہ ان لوگوں سے معافی مانگتے ہیں جو اس سے متاثر ہوں گے۔
یہ موقف کسی معمولی آدمی کا نہیں، یہ ریاست کے سربراہ کا موقف ہے۔ اس سے ایک خوفناک بحران پیدا ہو سکتا ہے۔ اس لیے یہ رویہ مناسب نہیں کہ سیاسی وابستگی نفرت اور عصبیت کی بنیاد پر اس موقف کو درست مان لیا جائے یا غلط قرار دے دیا جائے۔ مناسب طرز عمل یہی ہو گا کہ جب تک چیزیں کھل کر سامنے نہیں آ جاتیں ہم اس موقف کی صحت کو آئین کی روشنی میں پرکھنے کی کوشش کریں کہ کیا صدر محترم درست کہہ رہے ہیں یا یہ واقعاتی شہادتیں ان کے موقف کی تائید نہیں کرتیں۔ اس ضمن میں ہمیں سب سے پہلے دستور پاکستان کے آرٹیکل 75 کو دیکھنا ہو گا۔ اسی مطالعے سے پہلا سوال پیدا ہوتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ صدر مملکت جب کسی بل پر دستخط نہ کریں تو اس بل کو واپس بھجوانے کا طریقہ کار کیا ہوتا ہے؟ کیا یہ وہی طریقہ کار ہوتا ہے جو صدر محترم بیان کر رہے ہیں کہ انہوں نے سٹاف سے کہا ان بلوں کو واپس بھجوا دیجیے اور سٹاف نے آ کر بتا دیا کہ ہم نے بل واپس بھجوا دیے؟
Tumblr media
آرٹیکل 75 کے مطابق اس کا جواب نفی میں ہے۔ آئین کے آرٹیکل 75 ون (بی) کے تحت صدر مملکت کسی بل کو اس طرح واپس بھیج ہی نہیں سکتے جیسے وہ بیان کر رہے ہیں۔ آرٹیکل 75 ون (بی) میں واضح طور پر ایک طریق کار دیا گیا ہے یعنی چند شرائط عائد کی گئی ہیں اور صدر نے بل پر دستخط نہ کرنا ہوں تو واپس بھیجنے کے لیے ان شرائط پر عمل درآمد ضروری ہے۔ پہلی شرط یہ ہے کہ صدر جب کسی بل کو واپس بھیجے تو ساتھ لکھ کر بتائے گا کہ اسے اس بل کی کس شق پر اعتراض ہے۔ یعنی اگر ایک شق پر اعتراض ہے تو ��س کا بتائے گا اور اگر ایک سے زیادہ شقوں پر اعتراض ہے تو ان سب کا ذکر گا کہ اسے فلاں فلاں شق پر اعتراض ہے اور لکھے گا کہ اس کے اعتراض کی نوعیت کیا ہے۔ ساتھ ہی اگر وہ چاہے تو پارلیمان کو اس بل میں ترامیم بھی تجویز کر سکتا ہے۔ گویا آئین صدر کو یہ حق نہیں دیتا کہ وہ زبانی حکم پر بل واپس کر دے۔ نہ ہی صدر کے سٹاف کو یہ اختیار ہے کہ وہ صدر کے زبانی حکم پر بل پارلیمان کو واپس بھیج دے۔
سوال اب یہ ہے کہ جب عارف علوی صاحب نے یہ دونوں بل واپس بھجوانے کا فیصلہ کیا تو کیا انہوں نے آئین کے آرٹیکل 75 پر عمل کیا ؟ کیا انہوں نے بل واپس بھجواتے ہوئے وہ شرائط پوری کیں جو آئین نے ان پر عائد کی تھیں؟ کیا انہوں نے کہیں لکھ کر بتایا کہ انہیں ان دونوں بلوں کی کس کس شق پر اعتراض تھا اور اس اعتراض کی نوعیت کیا تھی؟ نیز یہ کہ کیا انہوں نے ان بلوں میں کوئی ترمیم تجویز کی تھی۔ یاد رہے کہ ترمیم تجویز کرنا یا نہ کرنا صدر محترم کا اختیار تھا۔ چاہیں تو وہ ترمیم تجویز کر دیں اور چاہیں تو نہ کریں۔ لیکن بل کی واپسی اس وقت تک ممکن ہی نہیں جب تک صدر محترم واضح طور پر لکھ کر نہ بتائیں کہ انہیں اس بل کی کس شق پر اعتراض ہے اور اس اعتراض کی نوعیت کیا ہے۔ جناب عارف علوی کے ٹویٹ میں، بادی النظر میں، یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ صرف بل واپس بھجوائے جانے کا حکم دینے کی بات کر رہے ہیں۔ 
بظاہر یہ زبانی حکم لگتا ہے۔ یہ تاثر بھی آ رہا ہے کہ انہوں نے ان دونوں بلوں کو واپس بھیجتے وقت ان کی متعلقہ شقوں کی نشاندہی نہیں کی جن پر انہیں اعتراض تھا۔ اگر ایسا ہی ہے تو صدر محترم غیر آئینی کام کے مرتکب ہوئے ہیں۔ دوسرا سوال یہ ہے کہ اگر صدر محترم نے متعلقہ شقوں کی نشاندہی کی تھی تو اس کا ذکر ٹویٹ میں کیوں نہیں؟ ان کا ٹویٹ اس معاملے میں مبہم کیوں ہے؟ یہ کسی سیاسی جلسہ عام سے خطاب نہیں، یہ سربراہ ریاست کا ٹویٹ ہے؟ تیسرا سوال یہ ہے کہ اگر ان کے حکم کو پامال کیا گیا ہے تو وہ ایک بے بس شہری کے طور پر سوشل میڈیا کا سہارا کیوں لے رہے ہیں، انہوں نے اب تک متعلقہ حکام کے خلاف کاررووائی کیوں نہیں کی؟ وہ آج بھی صدر ہیں اور ایوان صدر کے متعلقہ سٹاف کے خلاف کارروائی کرنا چاہیں تو انہیں کون روک سکتا ہے؟ کیا وجہ ہے کہ ریاست کا سربراہ اپنے اختیارات کے استعمال کی بجائے سوشل میڈیا استعمال کر رہا ہے؟
چوتھا سوال یہ ہے کہ وہ معافی مانگنے اور اللہ پر چھوڑنے کی بجائے اپنا فرض کیوں نہیں ادا کر رہے؟ اگر ان کا موقف درست ہے تو ان کا سٹاف غیر آئینی کام کا مرتکب ہوا ہے، ایسے میں صدر محترم کو کارروائی کرنی چاہیے یا سوشل میڈیا پر شور مچانا چاہیے؟ اگر وہ یہ تاثر دینا چاہ رہے ہیں کہ وہ تو بے بس ہو چکے ہیں اور وہ تو عملا کوئی حکم جاری کرنے کے قابل ہی نہیں تو یہ تاثر بھی نہیں بن پا رہا، ایسا ہی ہوتا تو پھر صدر محترم ٹویٹ بھی نہ فرما رہے ہوتے۔ اگر وہ ٹویٹ فرما کر پورے ملک کی جگ ہنسائی کا سامان فراہم کرنے میں آ زاد ہیں تو کیا وجہ ہے وہ متعلقہ سٹاف کے خلاف کارروائی نہیں کر رہے؟ صدر صاحب کو اگر ان بلوں کی کچھ شقوں یا بہت سی شقوں پر اعتراض تھا تو یہ اعتراض اب تک سامنے کیوں نہ آ سکا؟ کوئی پریس نوٹ یا کوئی ٹویٹ؟ بہت سے راستے موجود تھے؟
آصف محمود
بشکریہ روزنامہ 92 نیوز
0 notes
bulletinobserver · 3 months
Text
True mandate essential to come out of financial crunch: President Alvi
Tumblr media
President Dr Arif Alvi on Sunday said a "true mandate" is essential to come out of the problems faced by the country . . . Read the full article
0 notes
worldtimenews · 4 months
Text
Arif refuses to give tickets to Alvi and son, Shir Afzal Marwat
Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) senior vice president Sher Afzal Marwat has said the president has refused to give party tickets to Dr Aref Ali and his son. During a conversation with Shahzib Khanzada on the Geo News program today, Sher Afzal Marwat said that while campaigning in Sindh, Aref has refused to give PTI tickets to Aref Alavi and his son.
Read More https://worldtimenews123456.blogspot.com/2024/01/arif-refuses-to-give-tickets-to-alvi.html
Tumblr media
0 notes