Tumgik
worldrarearticles · 2 years
Photo
Tumblr media
یا أیتھا الأرض الھندیة! ھل حکومتک الجمھوریة عادلة أم ظالمة https://ift.tt/wVK8FRX
0 notes
worldrarearticles · 2 years
Photo
Tumblr media
حضرت مولانا سید محمود حسن حسنی ندوی رحمۃ اللّٰہ علیہ از : ابو سفیان بن محمد مہراللقاء دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کل بروز جمعہ (١٣/ محرم الحرام ١٤٤٤ھ بمطابق ١٢/ اگست ٢٠٢٢) آٹھ نو بجے جب موبائل کھولا تو ہر طرف ایک ہی خبر چرچا میں تھی کہ مولانا محمود صاحب ندوی اب اس دنیا میں نہیں رہے ، یہ دیکھ کر بہت ہی افسوس ہوا کہ خانوادۂ حسنی کا ایک اور چراغ گل ہوا ، قلم و قرطاس کے ایک اور شہسوار ہمارے درمیان نہیں رہے ، علم و ادب کے ایک اور گوہر آبدار اس دنیا سے چل بسے _ ایک سورج تھا کہ تاروں کے گھرانے سے اٹھا آنکھ حیران ہے کیا شخص زمانے سے اٹھا مولانا ؒ کئ دنوں س عليل تهے ، زندگی اور موت کے درمیان جوج رہے تھے ، دعاؤں پر دعائیں کرائی جا رہی تھیں ، انسانی تدابیر بھی آزمائی جا رہی تھیں ، مگر صد حیف تقدیر نے تدبیر پر بازی مار لی اور مولانا ہم سب کو چھوڑ کر چلے گئے ، إنا لله وإنا إليه راجعون . إن لله ما أخذ و له ما أعطى و كل شيء عنده بأجل مسمى فلتصبر و لتحتسب . مولانا کی پہلی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ ندوہ کیمپس میں پڑھی گئی ، حضرت مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن صاحب ندوی دامت برکاتہم العالیہ نے نماز پڑھائی ، کافی بھیڑ تھی ، ایک طرف ندوہ کے ہزاروں طلبہ تھے تو دوسری طرف مولانا سے عقیدت رکھنے والے سیکڑوں لوگ ، جو اس بات کی گواہی دے رہے تھے کہ مولانا کی ذات بہت ہی با برکت اور مبارک تھی ، اسکے بعد آپ کا جنازہ آپ کے آبائی وطن تکیہ کلاں راۓ بریلی لے جایا گیا ، بعد نماز مغرب دوسری نماز جنازہ پڑھی گئ اور اپنے آبائی قبرستان میں ہی دفن کئے گئے ، اللہ تعالیٰ آپ کے قبر کو نور سے بھر دے _ آسماں تیری لحد پر شبنم افشانی کرے سبزۂ نورستہ اس گھر کی نگہبانی کرے مولانا ؒ خانوادۂ حسنی کے گل سرسبد تھے ، بحث و تحقیق کے میدان کے شہسوار تھے ، لکھنا پڑھنا آپ کا محبوب مشغلہ تھا ، بڑے ہی متواضع ، کریم النفس اور با اخلاق انسان تھے ، اپنی خوش اخلاقی اور انکساری کی وجہ سے اپنے بڑوں اور چھوٹوں کے وہ محبوب تھے ، حضرت مولانا رابع صاحب ندوی دامت برکاتہم العالیہ آپ کو بہت عزیز رکھتے تھے ، سفر و حضر میں آپ ان کے رفیق ہوتے تھے ، آپ کا اس طرح جانا یقیناً ان کے لئے بڑا صبر آزما ہے ، اللہ تعالیٰ حضرت ناظم صاحب کو صبر جمیل عطا فرمائے _ رہنے کو سدا دہر میں آتا نہیں کوئی تم جیسے گئے ایسے بھی جاتا نہیں کوئی مولانا ؒ کی پیدائش ۲۸؍ جمادی الاولی ۱۳۹۱ھ مطابق ۲۲؍جولائی ۱۹۷۱ء کو لکھنؤ میں ہوئی ، ابتدائی تعلیم آپ نے مدرسہ ضیاء العلوم رائے بریلی میں حاصل کی اس کے بعد دار العلوم ندوۃ العلماء سے عالمیت و فضيلت (الحديث) کی ، پھر المعہد العالی للدعوۃ و الفکر الاسلامی کا ایک سالہ کورس کرکے مدرسہ ضیاء العلوم سے درس و تدریس کا آغاز کیا اور دارِ عرفات رائے بریلی میں تصنیف و تحقیق سے منسلک ہو گئے _ ایک عرصہ تک آپ نے ندوہ کے پندرہ روزہ ترجمان " تعمیر حیات " میں معاون ایڈیٹر کے طور پر پھر کچھ عرصہ بعد نائب مدیر کے طور پر اپنے فرائض انجام دیئے ، آپ ماہنامہ " رضوان " لکھنؤ کے معاون مدیر اور دارِ عرفات رائے بریلی کے ترجمان " پیامِ عرفات " کی مجلس ادارت کے رکن بھی تھے _ تصنیف و تالیف آپ کا خاص مشغلہ تھا ، خاص طور پر سیر و سوانح پر آپ نے بہت کام کیا یا یوں کہیں کہ اللہ تعالی نے آپ سے اس موضوع پر جی کھول کے کام لیا ، اور آپ نے بھی قلم توڑ کے لکھا ، آپ کے رشحات قلم سے " سيرت داعئ اسلام : مولانا سيد عبد الله حسنى رحمۃ الله عليہ " ، " تذكرۂ مولانا زبير الحسن ؒ " ، " فرشتہ صفت انسان : سوانح فلسفى اسلام مولانا عبد البارى ندوى ؒ " ، " سوانح محی السنہ شاه ابرار الحق حقی ؒ " ، " تذكرۂ مولانا محمد يونس جونپورى " اور " تاريخ اصلاح و تربيت " وغیرہ جیسی کتابیں سامنے آئیں _ یقیناً مولانا کی وفات تحقیقی و تصنیفی دنیا کے لئے ایک بڑا سانحہ ہے ، آپ کا جانا دینی و علمی حلقے میں بہت بڑی کم کا احساس دلا رہی ہے جسکی بھر پائی بہ مشکل ہی ہو پائے گی ، اللہ تعالی مولانا کی بال بال مغفرت فرمائے ، آپ کے درجات کو بلند کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ، آمین . موت اس کی ہے کرے جس کا زمانہ افسوس یوں تو دنیا میں سبھی آئے ہیں مرنے کے لیے https://ift.tt/0dn3SeK
0 notes
worldrarearticles · 2 years
Photo
Tumblr media
5 posts!
0 notes
worldrarearticles · 2 years
Photo
Tumblr media
ایک چراغ اور بجھا https://ift.tt/nfRZbde
0 notes
worldrarearticles · 2 years
Photo
Tumblr media
ایک کمسن جنید "بغدادی" https://ift.tt/1sXAigC
0 notes
worldrarearticles · 2 years
Photo
Tumblr media
عزیزان من علمائے گرامی قدر https://ift.tt/HiWaYQd
0 notes
worldrarearticles · 2 years
Photo
Tumblr media
ایران کے خلاف سعودی امریکی واسراٸیلی جنگ https://ift.tt/wcJj7yn
0 notes
worldrarearticles · 2 years
Photo
Tumblr media
لکھنؤ میں لولو کا جلوہ https://ift.tt/ybsSD5A
1 note · View note