Tumgik
#islamabad bani ghala
atif1991 · 1 year
Video
youtube
Hum Islamabad Bani Ghala Main Gae ..😍
0 notes
weaajkal · 6 years
Photo
Tumblr media
ملک میں کرپشن سب سے بڑا مسئلہ ہے، وزیراعظم #Islamabad #BaniGala #Primeminister #Imrankhan #meeting #aajkalpk اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں غیر رسمی مشاورتی اجلاس، ہوا جس میں حکومت کے سو روزہ پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ تحریک انصاف کے غیر رسمی اجلاس میں شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلے سو روز میں ہی عوام کو تبدیلی نظر آئے گی، کمزور معیثت کی بحالی اولین ترجیح ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کرپشن کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا۔ اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جبکہ وزیر خزانہ اسد عمر نے معیشت بحالی کے اقدامات سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کرپشن کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا، وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے منشور پر تیزی سے عمل درآمد کیا جائے گا اور اس کے ثمرات عوام کو جلد نظر آئیں گے۔ اجلاس میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا معطلی کے عدالتی فیصلے کا بھی جائزہ لیا گیا۔
0 notes
weaajkal · 6 years
Photo
Tumblr media
ٹکٹوں کی تقسیم پر بنی گالہ کے باہر کارکنوں کا احتجاج، شدید نعرے بازی #Islamabad #BaniGhala #Imrankhan #PTIWORKER #Protest #Saturday #SocialSaturday #ShoutoutSaturday #SalesSaturday #SaturdayStyle #SaturdaySweat #aajkalpk اسلام آباد : تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم پر کارکنوں نے پارٹی قیادت کے فیصلے تسلیم کرنے سے انکارکرتے ہوئے بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہراحتجاج کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں نے پارٹی قیادت پر ٹکٹوں کی تقسیم میں میرٹ کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے بنی گالہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر شدید نعرے بازی کی۔کارکنان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 54 سے سرور خان کو ٹکٹ دینے کی مخالفت ک��تے ہوئے کہا کہ انہیں سرور خان بطور امیدوار قبول نہیں۔ پی ٹی آئی کارکنان نے مطالبہ کیا کہ این اے 54 پر اجمل راجہ کو پارٹی ٹکٹ دیا جائے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے 173 اور صوبائی اسمبلیوں کے 290 امیدواروں کی انتخابی فہرست جاری کر دی ہے۔امیدواروں کے اعلان کے بعد عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ امیدواروں کا انتخاب نہایت اہم مگر کٹھن مرحلہ تھا لیکن نہایت محنت و دیانتداری سے فیصلے کیے ہیں۔
0 notes