Tumgik
#کرکٹ کی بریکنگ نیوز
emergingpakistan · 5 years
Text
بھارت اپنا پانی بند کرے گا یا پاکستان کا ؟
کرکٹ ٹیم، شاعر اور ٹماٹر پاکستان بھیجنے سے انکار کے بعد اب بھارت نے اعلان کیا ہے کہ تین دریاؤں کو بھی پاکستان جانے سے روک دیا جائے گا۔ اس اعلان کو پلوامہ حملے کے بعد بھارتی ردعمل کا حصہ قرار دیا جارہا ہے۔ بھارت کے مرکزی وزیر برائے آبی وسائل نتن گڈکری نے ایک بیان میں کہا کہ راوی، ستلج اور بیاس کا پانی پاکستان جانے سے روکنے کے لیے تین منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔ ان دریاؤں کا پانی روک کر دریائے جمنا کی طرف منتقل کیا جائے گا۔ ​1960ء میں ہونے والے سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان اور بھارت کا تین تین دریاؤں کے پانی پر حق تسلیم کیا گیا تھا۔ اس کے تحت بھارت راوی، ستلج اور بیاس کا سارا پانی استعمال کر سکتا ہے۔ لیکن اب تک ایسا نہیں کیا جا رہا تھا اور تینوں دریاؤں کا پانی پاکستان آتا ہے۔
نتن گڈکری نے کئی ٹوئیٹس میں بتایا کہ تینوں منصوبوں کو ’’قومی‘‘ قرار دیا گیا ہے اور دریائے راوی پر شاہ پور کنڈی کے مقام پر ڈیم کی تعمیر شروع کی جا چکی ہے۔ پاکستان کے سابق انڈس کمشنر مرزا اسد بیگ نے وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بھارت جس قدر پانی روک سکتا ہے، وہ مادھو پور پر روک لیتا ہے۔ فی الحال اس کا انفراسٹرکچر ایسا نہیں کہ مزید پانی روک سکے۔ نئے منصوبے مکمل ہونے میں وقت لگے گا۔ اس وقت تک بھارت کا غصہ ٹھنڈا ہو چکا ہوتا۔ مرزا اسد بیگ نے کہا کہ تینوں دریاؤں پر بھارت کا حق ہے۔ پاکستان صرف اتنے پانی کا تقاضا کر سکتا ہے جس سے ماحول متاثر نہ ہو۔
ماضی قریب میں کئی بھارتی رہنما سندھ طاس معاہدے کو ختم کرنے اور تمام دریاؤں کا پانی پاکستان جانے سے روکنے کے مطالبے کر چکے ہیں۔ ورلڈ بینک اس معاہدے کا نگراں ہے اور پاکستان کئی بار بھارت پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگا کر ورلڈ بینک سے شکایت کر چکا ہے۔ بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف’’نئے‘‘ فیصلے پر بریکنگ نیوز نشر کی ہے لیکن سوشل میڈیا پر مضحکہ اڑایا جا رہا ہے۔ ایک شہری جے سری کانت نے طنزیہ لکھا، شاندار فیصلہ، صرف ووٹ بینک کی خاطر۔ این ڈی ٹی وی ہندی کہہ رہا ہے، پاکستان کو پانی روکنے کی دھمکی، کیا واقعی؟ این ڈی ٹی وی کے اپنے پولیٹیکل ایڈیٹر اکلیش شرما نے ٹوئیٹر پر کہا، دوستو ذرا صبر، یہ نیا فیصلہ نہیں ہے اور پانی آج رات سے نہیں روکا جا رہا۔ دلی ہائی کورٹ کے وکیل سڈ نے لکھا، پہلے بی جے پی نے پرانے منصوبوں کو نیا کہہ کر پیش کیا اور اب پرانی خبروں کو نیا کہہ کر نشر کیا جا رہا ہے۔
مبشر علی زیدی
بشکریہ وائس آف امریکہ
1 note · View note
breakpoints · 2 years
Text
'بریکنگ نیوز': چیئرمین پی سی بی کا بھارت کو شامل کرنے والی چوکور ٹی 20 سیریز کی تجویز دینے کا منصوبہ ہے۔
‘بریکنگ نیوز’: چیئرمین پی سی بی کا بھارت کو شامل کرنے والی چوکور ٹی 20 سیریز کی تجویز دینے کا منصوبہ ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ 13 ستمبر 2021 کو لاہور میں کرکٹ اکیڈمی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔ — رائٹرز/فائل رمیز راجہ جلد ہی آئی سی سی کو چوکور ٹی 20 سیریز کی تجویز دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ “میں کروں گا [propose it]، میں ضرور کروں گا۔ تو یہ بریکنگ نیوز ہے،” وہ کہتے ہیں۔ سابق بلے باز نے آسٹریلوی کھلاڑیوں سے پاکستان کا دورہ کرنے کی اپیل کر دی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ…
View On WordPress
0 notes
khouj-blog1 · 5 years
Text
سینیٹری ورکرز کی ہڑتال سے نقصان کسی کا ‘ بریکنگ نیوز
New Post has been published on https://khouj.com/pakistan/110855/
سینیٹری ورکرز کی ہڑتال سے نقصان کسی کا ‘ بریکنگ نیوز
Tumblr media
سینیٹری ورکرز کی تین روزہ ہڑتال کے باعث دوران لاہور کی شاہراہوں پر آٹھ ہزار ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ بکھر گیا، گلے کوچے بھی سالڈ ویسٹ سے اٹ گئے۔
لاہور میں ہر روز پانچ ہزار ٹن سے زائد سالڈ ویسٹ پیدا ہوتا ہے۔ گزشتہ تی�� روز سے جاری سینٹری ورکرز کی ہڑتال کے باعث اس کی بمشکل نصف مقدار ہی اْٹھائی جا سکی ہے۔ خود ذمہ داران کے اندازے کے مطابق شہر کی شاہراہوں پر آٹھ ہزار ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ بکھرا پڑا ہے، اس صورت حال نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ ورکرز کی تیسری ہڑتال ہے۔ یہ صورت حال ایک مرتبہ پھر سینٹری ورکرز کی تنخواہوں کا چیک باؤنس ہونے کے باعث پیدا ہوئی۔ دوسری مرتبہ بھی چیک تکنیکی وجوہات کی بنا پر کیش نہ ہو سکا جس پر سینٹری ورکرز سٹرائیک پر چلے گئے۔ شہر کے پوش ایریاز میں تو صورت حال قدرے بہتر دکھائی دیتی ہے لیکن پسماندہ علاقوں میں کوڑے کرکٹ کے پہاڑ دکھائی دے رہے ہیں۔
0 notes
queima-em-mim · 4 years
Text
بریکنگ نیوز: پہلی مرتبہ پاکستان اور افغانستان کی مکمل کرکٹ سیریز کا اعلان، کرکٹ شائقین کے کام کی خبر
بریکنگ نیوز: پہلی مرتبہ پاکستان اور افغانستان کی مکمل کرکٹ سیریز کا اعلان، کرکٹ شائقین کے کام کی خبر
لاہور (ویب ڈیسک) پہلی مرتبہ پاکستان اور افغانستان کی مکمل کرکٹ سیریز کا اعلان، اگلے برس ستمبر میں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی- تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی رواں برس اور آئندہ برس میں شیڈول کرکٹ سیریز کی تفصیلات سامنے آئی ہیں- ان تفصیلات کے مطابق
پہلی مرتبہ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کیخلاف باقاعدہ سیریز کھیلیں گے-پاکستان اور افغانستان کے درمیان اگلے…
View On WordPress
0 notes
mypakistan · 7 years
Text
ہمارا پاکستان اور میڈیا کا پاکستان
سیاستدان ہو کہ صحافی دونوں کو زندہ رہنے کے لیے خبر چاہیے۔ اور خبر بھی کراچی، لاہور، پشاور یا اسلام آباد میں چاہیے۔ پارہ چنار میں 24 افراد کی ہلاکت اور 74 کا زخمی ہونا ایک اور افسوس ناک واقعہ ضرور ہے مگر خبر نہیں۔ اگر ہے بھی تو تین بلیٹنز کے بعد چوتھے گھنٹہ وار بلیٹن کی شہہ سرخی بننے کے قابل نہیں۔ خیبر ایجنسی میں نمازِ جمعہ کے موقع پر ایک مسجد میں بم پھٹنا اور تیس سے زائد نمازیوں کا مرنا کافی نہیں۔ آپریشن ضربِ عضب کے لیے ضروری ہے کہ کم ازکم کراچی ایئرپورٹ پر حملے میں دس دھشت گرد مارے جائیں۔
نیشنل ایکشن پروگرام اور فوجی عدالتوں کے قیام کے لیے کوئٹہ کی ہزارہ برادری کی نسل کشی اور ہزاروں کی تعداد میں ہجرت اور یوحنا آباد اور گوجرہ کی کرسچن بستیوں کا جلنا کافی نہیں تاوقتیکہ پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں ڈیڑھ سو بچے اور اساتذہ نہ مریں۔ آپریشن ردّ الفساد اور فوجی عدالتوں کا احیا تبھی ممکن ہے جب لاہور کے چیئرنگ کراس پر دس شہریوں کی ہلاکت اور پاک افغان سرحد بند کرنے کے لیے سیہون میں 72 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو جائے۔ کوئٹہ سول اسپتال میں پچاس وکلا اور شاہ نورانی کے مزار پر ساٹھ سے زائد لاشیں گرنے سے کام نہیں چلے گا۔
حالانکہ پارہ چنار پاک افغان سرحد سے ایک پتھر کی مار پر ہے مگر یہ کوئی ایسا بڑا واقعہ تو نہیں جس کے لیے کابل حکومت سے رسمی احتجاج بھی کیا جا سکے۔ چھوٹے چھوٹے علاقوں میں بڑے بڑے واقعات ہوتے ہی رہتے ہیں۔ چلڈرن آف لیسر گاڈ۔۔۔ خبر تو اصل میں یہ ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ اگلے ہفتے سنایا جائے گا کہ نہیں۔ خبر یہ ہے کہ فاسٹ باؤلر محمد عرفان کو چھ ماہ کے لیے قومی کرکٹ کھیلنے سے روک دیا گیا۔ خبر تو یہ ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کو سندھ ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہا کر دیا۔ خبر تو یہ ہے کہ جماعتِ اسلامی نے کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف دو گھنٹے کے لیے شاہراہِ فیصل بند کر دی۔
اور سب سے بڑی خبر تو یہ ہے کہ عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تا کہ یہ یقین کیا جا سکے کہ جنرل صاحب آج بھی جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں کہ نہیں۔ یہ چیک کیا جا سکے کہ تھرڈ ایمپائر کی انگلی اب بھی کام کرتی ہے کہ نہیں۔ اور اس سے بھی بڑی خبر مریم نواز کی یہ ٹویٹ ہے کہ وزیرِ اعظم کے گردے میں ایک چھوٹی سی پتھری ہے مگر آپریشن کی ضرورت نہیں۔ وزیرِ اطلاعات مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کے پیٹ میں کچھ درد سا اٹھا تاہم اللہ تعالی کے فضل و کرم سے وزیرِ اعظم اپنے فرائض بخیر و خوبی انجام دے رہے ہیں۔
یہ اتنی بڑی خبر ہے کہ دو نیوز چینلز کے ٹاک شوز میں ان اسباب کا سیر حاصل تجزیہ بھی ہو گیا کہ ایسے وقت جب پاناما کیس کا فیصلہ سر پر ہے وزیرِ اعظم کے پیٹ میں درد اٹھنے کا مطلب اور مقصد کیا ہے؟ کیا یہ ججوں کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش تو نہیں؟ کہنے کو پاکستان کا رقبہ سات لاکھ چھیانوے ہزار پچانوے مربع کلومیٹر اور آبادی اٹھارہ سے بیس کروڑ کے درمیان ہے۔ لیکن میڈیا کے خبری نقشے کا پاکستان دیکھا جائے تو یہ ملک چھ شہروں (اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ، لاہور اور کراچی) پر مشتمل ہے جس کا رقبہ دس ہزار دو سو تئیس مربع کلو میٹر اور آبادی پانچ کروڑ کے لگ بھگ ہے۔ اس میڈیائی پاکستان کو چھینک بھی آجائے تو بریکنگ نیوز ہے۔ اور باقی پاکستان خود کشی کر لے تب بریکنگ نیوز ہے۔
پیمرا جب لائسنس بانٹ رہا تھا تو جانے عقل کہاں بٹ رہی تھی؟
وسعت اللہ خان
تجزیہ کار
0 notes
risingpakistan · 7 years

sportsclassic · 7 years
Text
اب دوسرا لالہ نہیں آئے گا
شارجہ میں جب شاہد آفریدی نے یہ واضح کیا کہ اب ان کا انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں، تو یہ کوئی بریکنگ نیوز نہیں تھی محض ایک طے شدہ حقیقت کا اعتراف تھا۔  20 سال سے زیادہ عرصے پہ محیط اس کریئر کا آغاز جتنا ڈرامائی تھا، انجام اتنا ہی غیر دلچسپ ثابت ہوا۔ شاید یہ فیصلہ شاہد آفریدی کو کچھ سال پہلے کر لینا چاہیے تھا۔ ایسا نہیں کہ انہوں نے پہلی بار انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی ہو۔ اس سے پہلے بھی وہ کئی مواقع پہ دلبرداشتہ ہو کر ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں مگر اس بار ان کی واپسی کا کوئی امکان باقی نہیں رہا۔
اگر اعدادوشمار سے ہٹ کر دیکھا جائے تو آفریدی نے پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا یادگار ترین کریئر دیکھا ہے۔ ان کی فارم جو بھی رہی، قوم نے ہمیشہ اپنی امیدیں انھی سے وابستہ رکھیں۔ کوئی بھی میچ ہو، دنیا کا کوئی بھی میدان ہو، خطرناک سے خطرناک بولر سامنے ہو لیکن آفریدی کے کریز پر آتے ہی ایسا لگتا تھا کہ کچھ انہونی سی ہونے کو ہے۔ عموماً ہوتا یہ ہے کہ جب ایک کھلاڑی مسلسل تین چار میچوں میں کارکردگی نہ دکھا پائے تو لوگ اس سے مایوس ہونے لگتے ہیں، ٹیم میں اس کی جگہ پہ سوال اٹھنے لگتے ہیں اور کرکٹ شائقین بھی اسے بھولنے لگتے ہیں مگر آفریدی کے مداحوں نے اس مسلمہ اصول کو بھی غلط ثابت کر دکھایا ہے۔
اس میں دو رائے نہیں کہ آج سے دس سال پہلے پوری قوم آفریدی کو پسند کرتی تھی۔ جس ٹیم میں انہوں نے ڈیبیو کیا، وہ بڑے ناموں سے بھری ہوئی تھی اور آفریدی پہ زیادہ ذمہ داریاں نہیں تھی مگر جوں جوں وہ بڑے نام ایک ایک کر کے ڈریسنگ روم سے رخصت ہوتے گئے، آفریدی پر ذمہ داری کا بوجھ پڑتا گیا اور ان کی فارم اس بوجھ تلے ماند پڑتی گئی۔ جس دور میں آفریدی نے ون ڈے کی تیز ترین سینچری بنائی تب نہ تو کوئی پاور پلے ہوا کرتے تھے، نہ دونوں اینڈ سے نئے گیند استعمال ہوتی تھی اور نہ ہی اس طرح کے بیٹ موجود تھے جو آج کرس گیل، ڈی ویلیئرز اور وارنر جیسوں کے پاس ہیں اور پھر وہ سینچری ہی آفریدی کی پہچان بن گئی۔
کرکٹ سٹارڈم کو اگر ٹی وی ریٹنگز کے پیرائے میں دیکھا جائے تو غلط نہ ہو گا۔ جیسے ایک ٹی وی پروڈیوسر کی مجبوری ہوتی ہے کہ اسے کوالٹی سے قطع نظر صرف ریٹنگ پیدا کرنی ہے، ویسے ہی کرکٹ سٹارز کو بھی میچ کی صورت حال اور ٹیم کی ضروریات سے ماورا ہو کر صرف اپنی گیم کرنا پڑتی ہے۔ آفریدی کا بھی یہی مسئلہ تھا۔ ایک طرف ٹیم کی ضروریات تھیں اور دوسری طرف مداحوں کی خواہشات۔ آفریدی نے زیادہ تر مداحوں کی خواہشات کا ہی احترام کیا۔ یہی وجہ ہے کہ آج بھی کہیں میچ ہو رہا ہو اور آفریدی بیٹنگ پر آئیں تو سبھی اچانک سکرین کی جانب متوجہ ہو جاتے ہیں لیکن اس لیے نہیں کہ لالہ میچ جتائے گا، انتظار ہوتا ہے تو صرف اس بات کا کہ آج لالہ کتنے چھکے لگائے گا۔
مگر ہمیشہ ایسا بھی معاملہ نہیں رہا۔ کئی مواقع پہ آفریدی نے توقعات سے کہیں بڑھ کر ذمہ داری کا ثبوت بھی دیا۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2009 کے سیمی فائنل اور فائنل میں جو اننگز آفریدی نے کھیلیں، وہ نہ صرف ان کے اپنے کریئر کی بلکہ بحیثیت مجموعی آئی سی سی ایونٹس میں بھی کسی پاکستانی کی بہترین اننگز تھیں۔ یہ بات گو بحث کی متقاضی ہے کہ کیا آفریدی نے اپنے ٹیلنٹ سے بھرپور انصاف کیا یا نہیں؟ ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان اور بھارت مدمقابل ہیں۔ آخری اوور میں جیت کے لیے دس رنز درکار ہیں اور شاہد آفریدی کریز پر موجود ہیں، کروڑوں شائقین کی سانسیں رکی ہوئی ہیں۔ ایشون آئے، پہلی بال پہ سعید اجمل بولڈ ہوئے، دوسری پہ جنید خان نے سنگل لیا اور آفریدی سٹرائیک پر آ گئے۔
تیسری اور چوتھی گیند کہاں سے آئی کیسے آئی، نہیں یاد۔ یاد ہے تو بس اتنا کہ چوتھی گیند پہ جب آفریدی نے بلا گھمایا تو دس سیکنڈز کے لئے گویا پوری دنیا میں خاموشی چھا گئی۔ اور اس سکوت کو توڑا رمیز راجہ کی آ��از نے۔۔۔۔ "آفریدی! یو بیوٹی" یہ تھا وہ آفریدی جو ان کے مداح دیکھنا چاہتے تھے اور آفریدی نے بھی اپنا کریئر ویسا ہی گزارا جیسا ان کے مداح انھیں دیکھنا چاہتے تھے۔ مگر اب شاید یہ قوم ایسا کوئی کریئر نہیں دیکھنا چاہے گی اور اب کوئی دوسرا لالہ بھی نہیں آئے گا۔
سمیع چوہدری
کرکٹ تجزیہ کار
0 notes
crickseen · 4 years
Photo
Tumblr media
خرم شہزاد نے بلاول بھٹی کے سر پر گیند ماردی،ایمبولینس پر ہسپتال منتقل کراچی(پی سی بی پ ر ) پیر کی دوپہر کراچی کے مقامی ہسپتال میں بلاول بھٹی کا سی ٹی اسکین کیا گیا۔اسکین کی رپورٹ کلیئر آنے پر آل راؤنڈر کو ہسپتال سےڈسچارج کردیا گیا ہے۔انہیں آئندہ چند روز کے لیے مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا۔
0 notes
seerbeen · 5 years
Text
کینبرا میں شائقین کے ڈالرز پھر برباد
کینبرا میں شائقین کے ڈالرز پھر برباد
گراؤنڈ میں بیشتروقت پاکستان زندہ باد کے نعروں کی گونج سنائی دیتی رہی۔
’’کینبرا کرکٹ گراؤنڈ کے قریب فائرنگ، ایک خاتون زخمی ہو گئیں‘‘ آج  ٹی وی پر یہ ’’بریکنگ نیوز‘‘ دیکھی تو ذہن میں پہلی بات یہی آئی کہ آسٹریلیا میں تو ایسے واقعات نہیں ہوتے پھر یہ کیسے ہو گیا، بعد میں پتا چلا کہ اس کا کرکٹ سے کوئی تعلق نہیں اور کسی ذاتی جھگڑے کے سبب واقعہ پیش آیا، البتہ جب مانوکا اوول پہنچا تو معمول…
View On WordPress
0 notes
classyfoxdestiny · 3 years
Text
افغان خواتین فٹبالرز طالبان سے بچ کر پاکستان پہنچیں
افغان خواتین فٹبالرز طالبان سے بچ کر پاکستان پہنچیں
بین اقوامی
oi- پرکاش KL
|
شائع: بدھ ، 15 ستمبر ، 2021 ، 14:13۔ [IST]
اسلام آباد ، 15 ستمبر افغانستان کی 32 خواتین فٹ بال کھلاڑیوں نے اپنے خاندان کے ارکان کے ساتھ طورخم بارڈر عبور کر کے پاکستان پہنچنے کے بعد حکومت کی جانب سے طالبان کے قبضے کے بعد ان کو نکالنے کے لیے ہنگامی انسانی ویزے جاری کیے۔
فٹ بالر ، جو اصل میں 2022 فیفا ورلڈ کپ کے لیے افغان مہاجرین میں شامل ہونے کے لیے قطر جانے والے تھے ، کابل ایئرپورٹ پر بم دھماکے کے بعد پھنس گئے۔ خواتین اپنی جانوں سے خوفزدہ تھیں کیونکہ طالبان کی نئی حکومت کھیلوں میں حصہ لینے والی خواتین کے خلاف ہے۔
پاکستان کی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم افغانستان کی خواتین فٹ بال ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہیں ، وہ افغانستان سے طورخم بارڈر پر پہنچے۔
فٹبالرز پشاور سے لاہور جائیں گے جہاں انہیں پی ایف ایف ہیڈ کوارٹر میں رکھا جائے گا۔
برطانیہ میں مقیم این جی او فٹ بال فار پیس نے تعاون سے قومی جونیئر لڑکیوں کی ٹیم کو حکومت کے ساتھ لانے کا اقدام شروع کیا جس نے 32 فٹ بالرز (مجموعی طور پر 115 ممبران) کو ان کے خاندان کے افراد کے ساتھ جنگ ​​زدہ ملک سے فرار ہونے میں مدد دی۔
اطلاعات کے مطابق یہ خواتین فٹ بال کھلاڑی سخت گیر اسلام پسند گروپ کے اقتدار میں آنے کے بعد طالبان سے بچنے کے لیے روپوش تھیں۔
واضح رہے کہ افغانستان کی خواتین ٹیم کی بیشتر خواتین ملک کے ساتھ خصوصی انتظامات کے بعد آسٹریلیا روانہ ہو گئی تھیں۔
افغانستان میں پھنسی خاتون فٹبالرز کو نکالنے میں ناکامی پر فیفا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
طالبان نے اپنے سابقہ ​​دور حکومت میں خواتین کو سکول جانے اور کھیل کھیلنے سے روک دیا تھا۔ گزشتہ ہفتے طالبان کے ثقافتی کمیشن کے نائب سربراہ احمد اللہ وثیق نے آسٹریلیا کے ایس بی ایس ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ طالبان حکومت خواتین کو کرکٹ سمیت کھیلوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کرے گی۔
چونکہ خواتین اپنے جسم کو مکمل طور پر ڈھانپے بغیر کھیل نہیں کھیل سکتی ہیں ، اس لیے نئی حکومت ان پر کھیلوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کرنے والی ہے۔ نیٹ ورک نے طالبان کے ثقافتی کمیشن کے نائب سربراہ احمد اللہ وثق کے حوالے سے بتایا کہ “کرکٹ میں انہیں ایسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جہاں ان کے چہرے اور جسم کو ڈھانپا نہ جائے۔ اسلام خواتین کو اس طرح دیکھنے کی اجازت نہیں دیتا۔”
بریکنگ نیوز اور فوری اپڈیٹس کے لیے۔
اطلاعات کی اجازت دیں۔
آپ پہلے ہی سبسکرائب کر چکے ہیں۔
کہانی پہلی بار شائع ہوئی: بدھ ، 15 ستمبر ، 2021 ، 14:13۔ [IST]
Source link
0 notes
jehanbeen-blog · 5 years
Text
کینبرا میں شائقین کے ڈالرز پھر برباد
کینبرا میں شائقین کے ڈالرز پھر برباد
گراؤنڈ میں بیشتروقت پاکستان زندہ باد کے نعروں کی گونج سنائی دیتی رہی۔
’’کینبرا کرکٹ گراؤنڈ کے قریب فائرنگ، ایک خاتون زخمی ہو گئیں‘‘ آج  ٹی وی پر یہ ’’بریکنگ نیوز‘‘ دیکھی تو ذہن میں پہلی بات یہی آئی کہ آسٹریلیا میں تو ایسے واقعات نہیں ہوتے پھر یہ کیسے ہو گیا، بعد میں پتا چلا کہ اس کا کرکٹ سے کوئی تعلق نہیں اور کسی ذاتی جھگڑے کے سبب واقعہ پیش آیا، البتہ جب مانوکا اوول پہنچا تو معمول…
View On WordPress
0 notes
azaadpakistan · 6 years
Photo
Tumblr media
آفریدی نے بھارت کو آئینہ دکھا دیا مزید پڑھیئے: شاہد آفریدی کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوئے2 برس بیت چکے مگر اب بھی مقبولیت ماضی جیسی ہی ہے، شائقین کے ساتھ میڈیا بھی انھیں ہاتھوں ہاتھ لیتا اور ان کا ایک بیان ہلچل مچا دیتا ہے، ایسی شہرت عمران خان کے بعد ان کو ہی نصیب ہوئی،اب آفریدی نے مقبوضہ کشمیر کے بارے میں بیان دے کر بھارت کو آئینہ دکھا دیا۔ انھوں نے حقیقت بیان کرتے ہوئے بھارتی فوج کے مظالم کا پردہ چاک کیا اور اقوام متحدہ سے مداخلت کی اپیل کر دی، بس اس پر پورا بھارت ان کا دشمن بن گیا اور عام لوگ کیا سابق کرکٹرز بھی آفریدی کی کردار کشی میں مصروف ہیں، ایسی ایسی مضحکہ خیز باتیں سامنے آ رہی ہیں کہ سن کر ہنسی آتی ہے، ایک چینل پورے دن بریکنگ نیوز چلاتا رہا کہ آفریدی کو اس بات کا غصہ ہے کہ کشمیر میں ان کا بھائی مارا گیا، حالانکہ ایسا کوئی واقعہ کبھی پیش نہیں آیا۔ ایک نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے ساتھ آفریدی کی تصاویر دکھاتے ہوئے رپورٹس چلائیں کہ آفریدی کے خفیہ ایجنسی سے تعلقات آشکار ہو گئے، ان بے وقوفوں کو آئی ایس پی آر اور آئی ایس آئی کا فرق بھی نہیں پتا، آصف غفور افواج کے ترجمان اور کھیلوں کے شوقین ہیں، اکثر کرکٹ میچز بھی دیکھنے آتے ہیں، اسی حوالے سے آفریدی سے ملاقاتیں کوئی غیرمعمولی بات نہیں۔ گوتم گمبھیر ماضی میں آفریدی کے ہاتھوں پٹتے پٹتے رہ گئے تھے، وہ اس وقت کی خلش دل سے نہیں نکال پائے اور جب موقع ملے ان کیخلاف باتیں کرتے ہیں، ویرات کوہلی سے جب میڈیا نے اس بارے میں پوچھا تو انھوں نے بھی بیان پر تنقید کی، کپیل دیو نے طنزاً یہ کہہ کر جان چھڑا لی کہ کون آفریدی؟ خیر اس عمر میں بھولنا کوئی غیرمعمولی بات نہیں، سچن ٹنڈولکر اور دیگر کئی کرکٹرز نے بھی آفریدی کیخلاف باتیں کیں۔ میری آفریدی سے پاک بھارت تعلقات پر اکثر بات ہوتی رہتی ہے، وہ بھی چاہتے ہیں کہ پڑوسی ملک دوست بن کر رہیں، انھوں نے اپنے گھر پر سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کی دستخط شدہ شرٹس فریم کر کے لگوا رکھی ہیں، گذشتہ عرصے بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کو اپنے چیریٹی ادارے کے فنڈ ریزنگ پروگرام کے لیے بحرین بھی لے کر گئے تھے۔ چند ماہ قبل سوئٹزرلینڈ میں آئس کرکٹ کے موقع پر انھوں نے بھارتی پرچم کے ساتھ تصویر بنوائی تب تو بھارت نے انھیں حقیقی اسپورٹس مین قرار دیا تھا، حالانکہ اگر کوئی بھارتی کرکٹر پاکستانی پرچم کے ساتھ تصویر بنواتا تو اب تک اس کا گھر تک جل چکا ہوتا اور اسے کسی اور ملک میں پناہ لینا پڑتی، اس میں میڈیا کا بھی کردار ہے، پاکستانی میڈیا نے آفریدی کے انداز کو اسپورٹس مین اسپرٹ قرار دیا تھا مگر بھارتی میڈیا اسے غداری کہتا۔ اس کیس میں بھی دیکھ لیں غلط رپورٹنگ سے مزید آگ بھڑکائی جا رہی ہے، ایک عام آدمی دن بھر ٹی وی پر منفی چیزیں دیکھے گا تو اس کا اثر تو لے گا، اسی لیے بھارتی عوام میں پاکستان سے نفرت بڑھی ہے، آفریدی سے میں نے پوچھا کہ اب تو تم کو بھارت میں پاکستانی خفیہ ایجنسی کا ایجنٹ کہا جا رہا ہے تو انھوں نے اپنی مخصوص مسکراہٹ کے ساتھ کہا کہ ’’ کہنے دیں کیا فرق پڑتا ہے۔ میں نے جو محسوس کیا وہ ٹویٹ کر دیا، کشمیریوں پر ظلم ہو رہا ہے یہ بات پوری دنیا جانتی ہے مگر لوگ خاموش ہیں، میں ایسا نہیں کرسکتا، رہی بات فوج کی تو آپ جانتے ہیں میں اگر کرکٹر نہیں ہوتا تو فوج میں ہی جاتا، میرے لیے میرا وطن ہی سب کچھ ہے، آئی پی ایل پر میں لعنت بھیجتا ہوں ہماری لیگ اس سے کافی بہتر ہے‘‘ آفریدی کا بھی یہی خیال تھا کہ ’’بھارتی میڈیا آگ بھڑکا رہا ہے، اگر وہ مثبت رپورٹنگ کرے تو دونوں ممالک میں دوریاں کم ہو جائیں‘‘۔ واقعی یہ بات درست ہے، آپ دیکھیں پاکستان میں بھارتی فلمیں سینماگھروں میں چل رہی ہیںِ، چینلز ہیڈ لائنز میں یہ تک دکھاتے ہیں ’’ آج کشور کمار یا فلاں کی سالگرہ ہے‘‘ حالانکہ ان کے انتقال کو ہی کتنے برس بیت چکے، پیکج میں بھارتی گانے شامل کیے جاتے ہیں، مگر کوئی انھیں کچھ نہیں کہتا، دوسری جانب بھارت میں آپ تصور نہیں کرسکتے کہ کوئی پاکستانی فلم کسی سینما میں لگے، وہاں سے تو دھکے مار کر پاکستانی فنکاروں کو نکالا گیا جنھیں اب دوبارہ ملک کی یاد آگئی حالانکہ بھارت میں کام کرتے ہوئے تو انھیں اپنے وطن میں سب کچھ بُرا ہی لگتا تھا، اس سے دونوں ممالک کی سوچ میں فرق واضح ہوتا ہے، ہم حد سے آگے نہیں بڑھتے مگر بھارت نے اپنے لیے کوئی حد نہیں بنائی، وہاں کسی میں اتنی ہمت نہیں کہ اٹھ کر کہے کہ ’’واقعی کشمیریوں پر ظلم ہو رہا ہے‘‘ حالیہ واقعے سے ایک بات ثابت ہوگئی کہ بھارت میں پاکستان کیلیے نفرت اتنی زیادہ بڑھ چکی کہ ہمیں آئندہ 4،5 سال تک باہمی سیریز کا خیال دل سے نکال دینا چاہیے۔ اس کے بعد کی بھی کوئی ضمانت نہیں مگر اچھے کی امید رکھنی چاہیے، بھارتی بورڈ نے ہم سے بگ تھری کی حمایت کروا کے آنکھیں پھیر لیں اور معاملہ اب قانونی جنگ تک پہنچ گیا، یہ کیس روایتی انداز سے آگے بڑھ رہا ہے اور شاید ایک سال میں بھی کوئی نتیجہ سامنے نہ آئے، خیر ہمیں سیریز نہ ہونے کی فکر بھی نہیں کرنی چاہیے، آئی پی ایل میں ہمارے کرکٹرز شامل نہیں مگر ٹیم ٹی ٹوئنٹی میں نمبر ون ہے۔ ہماری پی ایس ایل بھی ایک برانڈ بنتی جا رہی ہے، ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوچکی، گوکہ ابھی بڑی ٹیمیں نہیں آ رہیں لیکن مستقبل میں ایسا ضرور ہوگا، بھارت کے ساتھ نہ کھیلنے کے باوجود ہمارا کرکٹ بورڈ مستحکم ہے دیوالیہ نہیں ہوا، اس کا کوئی امکان بھی نہیں ہے، اس لیے بہتر یہی ہے کہ سیریز کیلیے اس کے پیچھے نہ بھاگا جائے بلکہ قانونی جنگ جیتنے کیلیے اقدامات کریں، رہی بات آفریدی کی تو وہ پاکستان کا ہیرو تھا، ہے اور انشا اﷲ رہے گا، اسے کسی بھارتی کی حمایت درکار نہیں، پاکستان میں ہی بہت چاہنے والے موجود ہیں۔
0 notes
khouj-blog1 · 5 years
Text
محمد عباس اور شان مسعود کاکون سے خواب پورا ہوگیا: بریکنگ نیوز
New Post has been published on https://khouj.com/sport/117783/
محمد عباس اور شان مسعود کاکون سے خواب پورا ہوگیا: بریکنگ نیوز
محمد عباس اور شان مسعود کاکون سے خواب پورا ہوگیا ،قومی کرکٹ ٹیم کے دونوں کھلاڑیوں کا ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کرنے کا خواب پورا ہوا ہے۔ 
پیسر محمد عباس اور بیٹسمین شان مسعود کا ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کا خواب پورا ہو گیا، دونوں آسٹریلیا سے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ کی پلیئنگ الیون کا حصہ بنے،باؤلنگ کوچ اظہر محمود نے محمد عباس جبکہ کپتان شعیب ملک نے شان مسعود کو گرین کیپ پہنائی، ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور دیگر کھلاڑیوں نے تالیاں بجا کردونوں کرکٹرز کو مبارکباد دی۔ 
یہ بھی ضرور پڑھیں: یوم پاکستان پر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی مبارکباد
اس موقع پر محمد عباس اور شان مسعود نے کہا کہ ایک روزہ کرکٹ میں بھی ملک کی نمائندگی کا موقع ملنے پر بہت خوش ہیں، پوری کوشش کریں گے کہ ٹیم کی فتوحات میں نمایاں کردار ادا کریں۔ دوسری جانب آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف آخری ون ڈے میچ کھیلنے والی ٹیم میں 2تبدیلیاں کرتے ہوئے پیٹ کمنز اور ایشٹن ٹرنر کی جگہ کولٹر نائل اور شان مارش کو شامل کیاتھا۔
0 notes
queima-em-mim · 4 years
Text
بریکنگ نیوز: انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کھلاڑیوں کا ملک میں داخلہ بند کر دیا ، کرکٹ شائقین کے لیے افسوسناک خبر
بریکنگ نیوز: انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کھلاڑیوں کا ملک میں داخلہ بند کر دیا ، کرکٹ شائقین کے لیے افسوسناک خبر
لاہور (ویب ڈیسک ) انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کورونا میں مبتلا پاکستانی کر دکھلاڑیوں پر سفری پابندی عائد دی ہے، ذرائع کے مطابق ترجمان ای سی بی نے کہا ہے کہ کورونا متاثرہ کھلاڑی 28 جون کو انگلینڈ میں داخل نہیں ہوں سکیں گے- اس کے ساتھ ہی انہوں نے پاکستان ٹیم کے دورہ انگلینڈ کی
تصدیق بھی کردی ہے- انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم 28 جون کو برطانیہ پہنچے گی، پاکستانی اسکواڈ بلیک فینچ نیوروڈ وارسیسٹر میں 14 روز…
View On WordPress
0 notes
dragnews · 6 years
Text
بریکنگ نیوز اور لو اپنے والد صاحب سے پنگے ۔۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کو زوردار جھٹکا۔۔بھارتی کرکٹر ز ششدر ۔۔ پاکستانی جھوم اٹھے  
دبئی (نیٹ نیوز) پاکستانی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیم رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، نیوزی لینڈ نے بھارت سے دوسری پوزیشن چھین لی، انگلش ٹیم 3 درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلی گئی، افغانستان نے بنگلہ دیش کے بعد سری لنکا کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے آٹھویں پوزیشن سنبھال لی۔ نیوزی لینڈ نے ایک درجے ترقی کے ساتھ بھارت کو دوسری پوزیشن سے محروم کر دیا، بھارت تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گیا، آسٹریلوی ٹیم 2 درجے ترقی پا کر چھٹے سے چوتھے نمبر پر آ گئی، ویسٹ انڈیز پانچویں نمبر پر برقرار ہے، جنوبی افریقہ بھی ایک سیڑھی چڑھ کر چھٹے نمبر پر آ گیا، انگلش ٹیم سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں متواتر تین شکستوں کے بعد تین درجے گرنے کے بعد چوتھے سے ساتویں نمبر پر چلی گئی، افغانستان نے بنگلہ دیش کے بعد سری لنکا کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے آٹھویں پوزیشن سنبھال لی۔ سری لنکا نویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر ہے۔
The post بریکنگ نیوز اور لو اپنے والد صاحب سے پنگے ۔۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کو زوردار جھٹکا۔۔بھارتی کرکٹر ز ششدر ۔۔ پاکستانی جھوم اٹھے   appeared first on Urdu Khabrain.
from Urdu Khabrain http://ift.tt/2FRVbDv via Today Pakistan
0 notes
summermkelley · 6 years

from Urdu Khabrain http://ift.tt/2FRVbDv via Roznama Urdu
0 notes