Tumgik
#Aafia Siddiqui
pakistantime · 1 year
Text
ڈاکٹر عافیہ بہت ظلم سہہ چکی
Tumblr media
امریکی جیل میں 13 سال سے قید پاکستان کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی ڈھائی گھنٹے طویل ملاقات ہوئی۔ خبروں کے مطابق یہ ملاقات ٹیکساس کے شہر فورورتھ کی جیل ایف ایم سی کارس ول میں ہوئی۔ ڈاکٹر عافیہ سے ان کے خاندان کے کسی فرد کی یہ پہلی ملاقات تھی۔ ڈاکٹر عافیہ کو لاپتہ ہوے 24 سال اور امریکی قید میں 13 سال کا طویل عرصہ گزر چکا لیکن اس کے باوجود دونوں بہنوں کو نہ ہاتھ ملانے دیا گیا نہ وہ گلے مل سکیں۔ جماعت اسلامی کے رہنما سینیٹر مشتاق احمد، جو ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے ہمراہ امریکہ گئے ہوئے ہیں، نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ دونوں بہنوں کی یہ ملاقات جیل کے ایک کمرے میں ہوئی لیکن دونوں کے درمیان موٹا شیشہ لگا تھا جس سے وہ ایک دوسرے کو دیکھ اور سن تو سکتی تھیں لیکن چھو نہیں سکتی تھیں۔ سفید اسکارف اور خاکی جیل ڈرس میں ملبوس عافیہ صدیقی سے اُن کی بہن کی ڈھائی گھنٹے کی اس ملاقات میں پہلے ایک گھنٹہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے روز روز اپنے اوپر گزرنے والی اذیت کی تفصیلات بتائیں۔ ڈاکٹر عافیہ اپنی بہن سے اپنی ماں (جو اُن کی قید کے دوران وفات پاچکی ہیں) اور اپنے بچوں کے بارے میں پوچھتی رہیں اور کہا کہ ماں اور بچے اُنہیں ہر وقت یاد آتے ہیں۔ 
Tumblr media
ڈاکٹر عافیہ کو اپنی ماں کی وفات کا علم نہیں ہے۔ امریکہ کی قید میں پاکستان کی اس بیٹی کے سامنے والے دانت جیل میں ہوئے حملے میں ضائع ہو چکے ہیں اور اُن کے سر پر لگنے والی ایک چوٹ کی وجہ سے انہیں سننے میں بھی مشکل پیش آ رہی تھی۔ سینیٹر مشتاق کے مطابق کل ڈاکٹر عافیہ سے اُن کی ڈاکٹر فوزیہ اور کلائیو اسٹافورڈ اسمتھ سمیت جیل میں ملاقات ہو گی۔ اُنہوں نے ڈاکٹر فوزیہ کی (عافیہ صدیقی سے) ملاقات کا افسوسناک احوال سناتے ہوئے کہا کہ اگرچہ صورتحال تشویشناک ہے لیکن ملاقاتوں کا، بات چیت کاراستہ کھل گیا ہے۔ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام آواز اُٹھائیں اور حکمرانوں کو مجبور کریں کہ وہ فوری اقدامات کر کے عافیہ صدیقی کی رہائی کا معاملہ امریکی حکومت کے ساتھ اُٹھائیں۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے اُن کی ملاقات کا یہ مختصر احوال پڑھ کر دل رنجیدہ ہو گیا۔ سوچ رہا ہوں کہ اُن افراد کے ضمیر پر کتنا بوجھ ہو گا جنہوں نے پاکستان کی اس بیٹی کو امریکہ کے حوالے کیا ،جہاں ایک نام نہاد مقدمے میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو اسی پچاسی سال کی سزا سنا دی گئی۔ 
یہ ظلم پرویزمشرف کے دور میں ہوا۔ پرویزمشرف کا انتقال ہو چکا ہے، جنہو ں نے اپنی کتاب میں تسلیم کیا کہ اُنہوں نے ڈالرز کے بدلے پاکستانیوں کو امریکہ کے حوالے کیا۔ امریکہ کے دباو میں اپنے شہریوں اور پاکستان کی ایک بیٹی کو امریکہ کے حوالے کرنے میں ایجنسیوں کے جن افراد کا کردار تھا وہ بھی آج کیا سوچتے ہوں گے۔؟ بڑی تعداد میں امریکہ کے حوالے کئے گئے پاکستانی جنہیں گوانتامو بے میں انتہائی مشکل حالات میں رکھا گیا تھا اُن میں سے کئی پاکستان واپس لوٹ چکے لیکن اس گھناونے کھیل میں شامل اُس وقت کے ہمارے ذمہ دار اور کرتا دھرتا اپنے رب کو کیا جواب دیں گے۔ نجانے کب تک ڈاکٹر عافیہ امریکی جیل میں پڑی رہیں گی۔ ہماری مختلف سیاسی جماعتیں یہ وعدہ کرتی رہیں کہ ڈاکٹر عافیہ کو پاکستان واپس لانے کیلئے امریکہ سے بات چیت کی جائے گی۔ اس دوران ن لیگ، تحریک انصاف اورپیپلز پارٹی کی حکومتیں آئیں لیکن ڈاکٹر عافیہ کی واپسی کیلئے کوئی سنجیدہ کوشش کبھی ہوتی دکھائی نہ دی۔ یہ موجودہ حکومت کی بھی ذمہ داری ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کی پاکستان منتقلی کا مسئلہ امریکہ کے سامنے سنجیدگی سے اُٹھائے اور اُس وقت تک اس کیس کا پیچھا کرے جب تک کہ پاکستان کی اس بیٹی کی واپسی ممکن نہیں ہوتی۔ ڈاکٹر عافیہ پہلے ہی بہت ظلم سہہ چکی۔
انصار عباسی
بشکریہ روزنامہ جنگ  
2 notes · View notes
risingpakistan · 1 year
Text
عافیہ کی رہائی کی کنجی
Tumblr media
امریکا میں مقید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی 20 سال بعد اپنی بہن فوزیہ صدیقی سے ملاقاتیں ہوئیں، ملاقات میں ڈاکٹر فوزیہ کے ہمراہ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد اور انسانی حقوق کے وکیل کلائیو اسٹفورڈ اسمتھ بھی موجود تھے۔ ملاقات کے لیے عافیہ کو ایک چھوٹے سے کمرے میں لایا گیا درمیان میں ایک شیشے کی دیوار حائل تھی اس دوران ہونے والی گفتگو ریکارڈ کی جا رہی تھی وہ کافی کمزور اور خوفزدہ نظر آ رہی تھی، چار دانت ٹوٹے ہوئے تھے وہ التجا کر رہی تھی مجھے اس جہنم سے نکالو۔ سر پر چوٹ لگنے کی وجہ سے عافیہ کو سماعت میں مشکل پیش آ رہی تھی۔ ملاقات کے اختتام پر اسے زنجیروں سے جکڑ کر واپس لے جایا گیا۔ ملاقات کے دوران جیل کی بھاری کنجیوں کی آوازیں پس منظر موسیقی کی طرح وقفے وقفے سے بج رہی تھیں۔ عافیہ کو اس کے بچوں کی تصاویر بھی نہیں دکھانے دی گئیں جو اب 20 سال کے ہو چکے ہیں۔ اسے ماں کے انتقال کی خبر بھی نہیں دی گئی، عافیہ کا کہنا تھا کہ میں روزانہ ماں بہن اور بچوں کو یاد کرتی ہوں۔ اسٹفورڈ اسمتھ انسانی حقوق کے علم بردار وکیل ہیں جو اس سے قبل سیف اللہ پراچہ کو گوانتاناموبے جیل سے رہا کرا چکے ہیں، اس ملاقات میں سہولت فراہم کرنے کے لیے وہاں موجود تھے۔ 
ملاقات کے دوران انھوں نے فوزیہ صدیقی کو تلقین کی کہ اپنی بہن سے اہلخانہ کے بارے میں زیادہ سے زیادہ باتیں کریں۔ ملاقات کے بعد ڈاکٹر فوزیہ تبصرہ کرنے سے قاصر تھیں اور گاڑی میں بیٹھ کر روتی رہیں، کلائیو اسٹفورڈ نے کہا کہ وہ آیندہ دو دنوں میں اس کیس پر زیادہ توجہ مرکوز کریں گے کہ عافیہ کی رہائی کو ممکن بنانے کے لیے کیا کیا جاسکتا ہے انھوں نے کہا کہ’’ یہ ملاقات انتہائی افسردہ کرنے والی تھی لیکن اس جذباتی ملاقات کے لیے حاضر ہونا ایک اعزاز تھا۔ ‘‘ کلائیو اسٹفورڈ اسمتھ امریکی نژاد برطانوی ہیں جو انسانی حقوق کے علم بردار اور یوکے ہیومن رائٹس این جی او تھری ڈی سی کے ڈائریکٹر ہیں جو امریکی عقوبت خانوں سے کئی بے گناہوں کو رہائی دلوا چکے ہیں۔ انھوں نے پچھلے ماہ کے اوائل میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر کراچی بار ایسوسی ایشن سے خطاب میں کہا تھا کہ ’’عافیہ کے ساتھ بہت ظلم و ناانصافی کی گئی ہے۔ فوزیہ میری بہن ہے میں عافیہ کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا‘‘ اس موقع پر ڈاکٹر فوزیہ نے خطاب کرتے ہوئے یہ شعر پڑھا تھا کہ ’’پاسبان مل گئے کعبہ کو صنم خانہ سے۔‘‘
Tumblr media
اس موقع پر سوال و جواب کے دوران ایک مندوب نے بہت معنی خیز جملہ کہا کہ ’’کلائیو اسٹفورڈ اس وقت ساری پاکستانی قوم کی نظریں آپ پر لگی ہیں اور ساری توقعات آپ سے وابستہ ہیں۔‘‘ اسٹفورڈ نے کہا تھا کہ میں بحیثیت ایک امریکی اس مقدمے پر بڑا شرمسار ہوں۔ اس ملاقات میں شامل سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ عافیہ کی رہائی حکومت پاکستان کی ایمانداری کی مرہون منت ہے اور عافیہ کی رہائی کی کنجی اسلام آباد میں ہے۔ انھوں نے حکومت سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ عافیہ کو فی الفور ایف ایم سی کارزویلسے کسی دوسری جیل منتقل کرانے کے لیے حکومت اپنا کردار ادا کرے۔ عدالتیں حکمرانوں کو عافیہ کے مسئلے پر وقتاً فوقتاً مختلف ہدایات اور احکامات جاری کرتی رہی ہیں یہاں تک کہ عافیہ کی واپسی کے لیے بین الاقوامی معاہدے پر دستخط کرنے کی ہدایت دے چکی ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عافیہ سے اہل خانہ کی ملاقات اور ہر ہفتے خیریت سے آگاہ کرنے کا پابند کیا تھا اور وزیر اعظم کو دورہ امریکا میں اس مسئلے کو اٹھانے کی ہدایت کی تھی، سینیٹ عافیہ کی سزا کی مذمت اور اسے واپس لانے کی قرارداد پاس کر چکی ہے۔
عافیہ کی قید کے اس عرصے کے دوران آٹھ حکومتیں تبدیل ہو چکی ہیں کسی نے زبانی جمع خرچ کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ سینیٹر طلحہ محمود نے عافیہ سے ملاقات کے بعد بیان دیا تھا کہ حکومت اس کی رہائی کے لیے مخلص نہیں ہے۔ امریکی اٹارنی ٹینا فوسٹر کا کہنا ہے کہ وکلا نے عافیہ کے حق میں موجود ثبوت و شواہد کو ضایع کیا لگتا ہے کہ حکومت نے ان کی خدمات عافیہ کو مجرم قرار دلوانے کے لیے حاصل کی تھیں۔ عافیہ کے اہل خانہ نے بھی حکومت کو وکلا کرنے سے منع کیا تھا جنھیں پانچ ملین ڈالر کی فیس ادا کی گئی ہے۔ عافیہ کے لیے دنیا بھر میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے مظاہرے کیے اور انھیں ’’صدی کی خاتون‘‘ کے خطاب سے نوازا گیا۔ صدر جارج ڈبلیو بش اعتراف کر چکے ہیں کہ جیلوں میں ہونے والے مظالم امریکا کی شرمندگی کا باعث بن رہے ہیں۔ نیویارک کے ریٹائر جج رچرڈ برمین کا کہنا ہے کہ مقدمے میں کہیں ثابت نہیں ہوا کہ عافیہ کا کسی تنظیم سے تعلق ہے امریکی ایلچی رچرڈ ہالبروک کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے کبھی عافیہ کی واپسی کا مطالبہ نہیں کیا۔
عدنان اشرف ایڈووکیٹ 
بشکریہ ایکسپریس نیوز
0 notes
waostudy · 2 months
Text
Mehnat ki Barkat Essay in Urdu: A Dream Trip
Tumblr media
Hello everyone! I hope you are all feeling well. Today, I want to share an Essay in Urdu about something that plays a crucial role in our lives titled "Mehnat ki Barkat". Let's focus on why working hard is so great and why it matters.
What's Hard Work All About?
Hard work is like the engine that gives power to our lives. It's not just about doing stuff. It's about working hard to chase our dreams and making them real. When we give our full effort, something magical happens—Allah gives us a boost and helps us to succeed.
Why Hard Work Rocks:
Working hard doesn't just make us a successful person in life. It makes us strong inside too. Moreover, It teaches us to be patient, tough, and caring towards others. Even when things get tough, we keep working hard to push forward towards our goals.
Mehnat ki Barkat Essay in Urdu PDF:
The PDF includes: Open in New TabDownload
How to Download:
To download the PDF about Blessings of hard work "Mehnat ki Barkat"، click the "Download" button given above.
Conclusion:
In conclusion, Hard work isn't just about sweat. It's about turning dreams into reality. With Allah's blessing, our hard work leads us to the way to success and happiness. So, keep working hard, keep hustling, and watch the magic happen! Thanks for taking the time to this article and PDF. I hope you learned a lot of info about Mehnat ki barkat (Blessings of Hard Work). So, don't forget to share it with your friends, family members, and everyone who works hard to reach his dreams.
More Amazing PDFs:
We have more Amazing PDFs available, I hope you will enjoy them too. - Tandrusti Hazar Naimat hai Essay in Urdu. - Hazrat Muhammad ﷺ Essay in Urdu. - My Self Essay in English. - Taleem e Niswan Essay in Urdu. - Dr Aafia Siddiqui Story in Urdu. Read the full article
0 notes
piyasahaberleri · 6 months
Link
Dr Aafia Siddiqui. — Twitter/@SenatorNewAvukatı Clive Stafford Smith, ABD'de on yılı aşkın süredir hapiste bulunan Pakistanlı sinir bilimci Dr. Aafia Siddiqui'nin, tutukluluğu esnasında minimum iki kez cinsel saldırıya uğradığını söylemiş oldu. Geo Haberleri."Dr Aafia daha sık tacize ve işkenceye maruz kalıyor" dedi.Avukat, Dr Aafia'nın kendisini bir görüşmede cinsel saldırılar hakkında bilgilendirdiğini söylemiş oldu.Pakistan hükümetinin de iki cinsel hücum vakasından haberdar bulunduğunu ekledi.Smith'in yorumu, Pakistan'ın Houston'daki eski başkonsolosu Aisha Farooqui tarafınca 2018'de hazırlanan ve Dr. Aafia'nın gözaltı esnasında maruz kalmış olduğu fizyolojik ve cinsel tacize atıfta bulunan bir rapora işaret ediyordu.Raporda ek olarak diplomatik yetkililerin davayı en üst düzeye taşıması ve Dr. Aafia'yı ülkesine geri göndermenin bir yolunu bulmaları tavsiye edildi.Ülkesine geri gönderilmesinin bir yolunu bulmak için davayı en üst düzeyde ele alın Smith, bu yüzden kendisi adına cinsel hücum şikayetinde bulunulduğunu deklare etti. "Dr Aafia, Bagram hapishanesinde de cinsel saldırıya uğradı" diye ekledi. Kendisi ek olarak, Amerikan ordusunun Afganistan'da konuşlu olduğu ve Afgan topraklarındaki üslerini işlettiği dönemde, ABD'nin Afganistan'daki hapishanesinde müvekkilinin maruz kalmış olduğu saldırıların sebebi hakkında ayrıntıları da paylaştı."Dr Aafia, Bagram'da bir sorgulama taktiği olarak cinsel saldırıya uğradı" dedi.Şu anda Teksas Carswell'deki Federal Tıp Merkezi'nde tutuklu kız kardeşiyle görüşmek suretiyle ABD'de bulunan Dr. Fowzia Siddiqui, kız kardeşiyle "uzaktan" dört saat görüşmesine izin verildiğini doğruladı ve kız kardeşinin sağlığının iyi olmadığını ekledi. iyi görünüyor.Dr Fowzia, tutuklu kız kardeşinin, kız kardeşiyle planlanan toplantıdan iki gün ilkin hapishane çalışanının ona daha iyi işlem edeceğini söylediğini aktardı.Sadece Dr. Fowzia, hapishane yönetmeliğine bakılırsa kendisiyle görüşmesine izin verilmediğini de sözlerine ekledi. Pakistan başkonsolosunun yetkilileri ikna etmesi halinde kız kardeşiyle yeni bir görüşme ayarlanabileceğini de sözlerine ekledi. Daha ilkin, Dr Aafia'nın kız kardeşi, kız kardeşine "sarılma" umuduyla bir toplantının reddedildiğini tweetledi. Bu senenin başlarında, kız kardeşler, 20 yıl sonrasında yaşlı Dr. Fowzia'nın kendisini Haziran ayında ABD'nin Teksas eyaletindeki Fort Worth kentindeki bir hapishane hastanesinde ziyaret etmesiyle tanıştılar.Pakistan'a döndükten sonrasında Dr. Fowzia, kız kardeşinin tutukluluk sırasındaki durumuna ilişkin ayrıntıları paylaştı ve ilk görüşmelerinde onu tanıyamadığını ekledi. Dr Fowzia şunları söylemiş oldu: "Durumu sebebiyle onu tanıyamadım bile."O, Cemaat-i İslami'nin (JI) Senatörü Mushtaq ve Smith ile beraber, sonunda Dr. Aafia ile görüşmelerine izin verildikten sonrasında ABD Birleşik Devletleri'ndeydi.Dr Aafia Siddiqui kimdir?ABD'de eğitim görmüş Pakistanlı bir bilim adamı olan Dr. Aafia Siddiqui, Afganistan'ın Gazne kentinde ABD yetkilileriyle yapmış olduğu bir röportaj esnasında meydana gelen bir vakadan meydana gelen adam öldürmeye girişim ve hücum suçlamasıyla 2008 yılının Eylül ayında New York federal bölge mahkemesi tarafınca 2010 senesinde 86 yıl hapis cezasına çarptırıldı. - reddettiği suçlamalar.O, ABD tarafınca El Kural bağlantısı olduğundan şüphelenilen ilk hanımdı, sadece hiçbir süre mahkum edilmedi.Siddiqui, 18 yaşlarındayken Boston'un prestijli MIT'sinde okumak için adam kardeşinin yaşamış olduğu ABD'ye gitti ve sonrasında Brandeis Üniversitesi'nde sinir bilimi alanında doktora derecesi aldı.Sadece 2001'deki 11 Eylül terör saldırılarından sonrasında, İslami örgütlere meydana getirilen bağışlar sebebiyle FBI'ın radarına girdi ve 10.000 dolar değerinde gece görüş gözlüğü ve savaşla ilgili kitapların satın alınmasıyla ilişkilendirildi.ABD onun ABD'dan El Kural'ye katıldığından ve Pakistan'a döndüğünden ve burada 11 Eylül saldırılarının mimarı Halid Şeyh Muhammed'in ailesiyle evlendiğinden şüpheleniyordu.2003 yılı civarında üç çocuğuyla beraber Karaçi'de ortadan kayboldu.Beş yıl sonrasında, Pakistan'ın savaşın harap etmiş olduğu komşusu Afganistan'da ortaya çıktı ve burada, güneydoğudaki huzursuz Gazne ilindeki mahalli güçler tarafınca tutuklandı.
0 notes
pakistannewsreleases · 7 months
Text
Islamabad High Court Adjourns Dr. Aafia Siddiqui’s Hearing to November 17
http://dlvr.it/SxmHCC
0 notes
kathor · 10 months
Video
youtube
An innocent woman (Aafia Siddiqui) subjected to oppression without any v...
0 notes
doamuslims · 1 year
Text
Tumblr media
Emotional Sister-Reunion after 20 Years!
Yesterday, sisters Fowzia and Aafia Siddiqui held a reunion after 20 years. It was hardly the meeting they would have liked: the sterile visitation room at FMC Carswell was divided by glass. They were not allowed a first hug, or even to touch, after two decades. Fowzia was forbidden to share the photographs of Aafia’s son and daughter, both now in their 20s.
Fowzia was obviously shocked by the state of her younger sister. Aafia was led in, dressed in a tan prison uniform, and a white headscarf. Her upper teeth missing from one prison assault, She had difficulty hearing due to a beating she had taken around the head. She spent the first hour detailing the daily trauma in her life.
“I miss my family every day. My mother, my father, you [my sister], my children, I think of them all the time,” said Aafia.
0 notes
spitonews · 1 year
Text
PM Directs MoFA To Remain Fully Engaged With US For Dr Aafias Early Release
Faizan Hashmi Published March 16, 2023 | 01:10 PM ISLAMABAD, (UrduPoint / Pakistan Point News – 16th Mar, 2023 ) :Prime Minister Shehbaz Sharif on Thursday instructed the Foreign Ministry to remain fully engaged with the US Government and Pakistan’s Mission in Washington, for Dr. Aafia Siddiqui’s well-being and for her early release. The matter was discussed as Dr Aafia’s sister Dr Fowzia…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
jacensolodjo · 1 year
Text
Colleyville one year later. Colleyville, Texas. Beth Israel Synagogue.
The antisemitic attack began, the first cry for help was “I’ve got someone who has a gun and ... he says he has two bombs and he’s asking police to move back.”
It wasn't the first and it won't be the last synagogue to come under attack if we don't change things. If our allies don't stop it before it starts. It isn't even the first synagogue in Texas to be under attack.
The one change in the usual script is this man not only wanted to hold Jews in Texas hostage, but Jews in New York. He demanded the number of another rabbi based in New York. He wanted the release of a prisoner. This was supposedly his whole purpose for being at Beth Israel. He was under the impression not only that Beth Israel could aid him in this, but Rabbi Buchdal from New York.
Rabbi Charlie Cytron-Walker no longer is rabbi at Beth Israel. He moved to a congregation in North Carolina back in July of last year. Not because of what happened at Beth Israel, he had already been given the job when he was taken hostage. He says he has not suffered any post traumatic stress, which is a blessing in and of itself.
We are used to being told we have far more power than we actually do. The antisemite was certainly convinced that a grand total of 5 Jews could get a Pakistani terrorist released. Without having any actual connection to the prison the terrorist-- Aafia Siddiqui-- was being held. Beth Israel is a relatively small congregation in a moderately affluent part of the DFW metroplex. Nowhere could anyone find how he expected these 5 random Jews to have the power he wanted.
We apparently have all this hidden power and yet we are murdered. Antisemitic attacks have risen sharply in the past few years. If we had all this power antisemites claim, we would not be dying in senseless violence in our places of worship or even just being in our neighborhoods.
We have seen it all before. We know the script. We yell 'never again' and are ignored. The only power we have is getting right back up and proclaiming we are still here. Thousands of years, millions murdered, and yet, Jews are still here. Our power doesn't extend beyond that, though we wish it did. We wish we could wake up tomorrow and be free of the worry that today is the day we're going to be killed for the crime of being Jewish in public. A vast majority of our holidays are this proclamation: they tried to kill us. They failed. (Let's eat.)
We have no other power. We are told 'choose life' and so we do. Every time. When will the people around us do the same?
1 note · View note
Text
قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی وفات پاگئیں
قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی وفات پاگئیں
قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی امریکہ میں سنائی گئی 80 سال کی قید با مشقت سے ہمیشہ کیلئے رہا ہو کر اس فانی دنیا سے رخصت ہوگئیں۔ گاڑیوں کی خریداری پر آصف زرداری کیخلاف ریفرنس دائر Dr Aafia Siddiqui Death News in Urdu | Latest News in Urdu | Complete Details and Facts about Dr. Aafia Siddique
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
lazymains · 2 years
Text
Who wrote the play the hostage
Tumblr media
Texas authorities evacuated nearby residents during the ordeal. “At any moment, I thought there was going to be a gunshot,” she said. The man reportedly told congregants that he was “not a criminal” and vacillated from apologetic concern, speaking in different languages and “screaming hysterically,” congregation member Stacey Silverman later told CNN. Roughly 200 federal, state and local law enforcement officers, including a team of FBI agents from Virginia, converged on the synagogue on Saturday morning.Įmergency teams near Congregation Beth Israel in Colleyville, Texas on Saturday (Smiley N. She said her client maintains her innocence. Though she has not spoken to Siddiqui since the attack began, she said her client would “condemn this and not support this in any way” and had “always maintained that no violence should be done in her name”. we don’t know who he is and why he decided to do the irrational thing he’s doing now.” “We have no idea where this guy came from. “He has no relation to the family, no relation to the supporters, nothing,” Ms Elbially said. Marwa Elbially told The Independent that she has no idea who the man is nor does he have any connection to the Siddiqui family. In a statement, the Texas Department of Public Safety said the man demanded to see his “sister” Siddiqui.Īn attorney who represents Siddiqui said “she has absolutely no involvement with” the incident, nor is the man her brother. US Representative Michael McCaul of Texas, the top Republican on the House Foreign Affairs Committee, told CNN on Sunday that “the FBI has now fanned their investigation out to London and Tel Aviv, so this has now turned into an international investigation.” “We will continue to work to find motives and we will continue on that path in terms of the resolution of the incident,” he said. Mr DeSarno said that police believe the man was “singularly focused on one issue and it was not specifically related to the Jewish community”. “We have been in contact already with multiple FBI to include Tel Aviv and London,” he said. Video captured at the scene shows law enforcement surrounding the building as people flee from a side door of the synagogue.įBI special agent in charge Matthew DeSarno told reporters on Saturday that a law enforcement investigation “will have global reach.” One hostage was released shortly after 5pm, and the standoff with police concluded after 9pm. The man, who was reportedly armed with a gun and explosives, took four people hostage, including the rabbi. On the livestream, a man with an apparent British accent could be heard shouting and demanding the release of Aafia Siddiqui, a Pakistani neuroscientist suspected of ties to al-Qaeda and convicted in Texas of trying to kill US military officers in Afghanistan. Inventor: John Leslie.Police were called to Congregation Beth Israel in Colleyville, outside of Fort Worth, before 11am on Saturday during a morning service which was being live-streamed to Facebook. You can help out by making a small donation or by using this site's affiliate links when you shop at or. This site is supported by advertising and by donations. WWW Page Added: Sunday, December 30, 2001 These are simple illustrations rather than strong opponents.īug Reports - Thank you! Keep them coming! If you cannot, a pawn may not be taken to your far rank. Swap promoted pawns with pieces that your enemy has in prison. Must be of equal or greater value than the prisoner your replace. Pieces after first returning one of your own prisoners to the airfield You should find this in the Security tab of your Java control panel. Besides that, recent versions of Java will block this script unless you add to your Java exceptions list. Internet Explorer and Safari should still support it. Recent versions of Chrome, Firefox, and Edge do not support Java.
Tumblr media
0 notes
nhacly · 2 years
Text
Standoff at Texas synagogue ends with all hostages safe, suspect dead
Standoff at Texas synagogue ends with all hostages safe, suspect dead
An elite FBI Hostage Rescue Team entered the synagogue and rescued the hostages. Editor’s Note: This story previously said the hostage-taker claimed to be Aafia Siddiqui’s brother. Her brother’s lawyer, John Floyd, told ABC News by phone that his client is in Houston and he relayed that information to law enforcement. A 10-hour-long hostage situation at a synagogue in the Dallas-Fort Worth area…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
waostudy · 2 months
Text
Mehnat ki Barkat Essay in Urdu: A Dream Trip
Tumblr media
Hello everyone! I hope you are all feeling well. Today, I want to share an Essay in Urdu about something that plays a crucial role in our lives titled "Mehnat ki Barkat". Let's focus on why working hard is so great and why it matters.
What's Hard Work All About?
Hard work is like the engine that gives power to our lives. It's not just about doing stuff. It's about working hard to chase our dreams and making them real. When we give our full effort, something magical happens—Allah gives us a boost and helps us to succeed.
Why Hard Work Rocks:
Working hard doesn't just make us a successful person in life. It makes us strong inside too. Moreover, It teaches us to be patient, tough, and caring towards others. Even when things get tough, we keep working hard to push forward towards our goals.
Mehnat ki Barkat Essay in Urdu PDF:
The PDF includes: Open in New TabDownload
How to Download:
To download the PDF about Blessings of hard work "Mehnat ki Barkat"، click the "Download" button given above.
Conclusion:
In conclusion, Hard work isn't just about sweat. It's about turning dreams into reality. With Allah's blessing, our hard work leads us to the way to success and happiness. So, keep working hard, keep hustling, and watch the magic happen! Thanks for taking the time to this article and PDF. I hope you learned a lot of info about Mehnat ki barkat (Blessings of Hard Work). So, don't forget to share it with your friends, family members, and everyone who works hard to reach his dreams.
More Amazing PDFs:
We have more Amazing PDFs available, I hope you will enjoy them too. - Tandrusti Hazar Naimat hai Essay in Urdu. - Hazrat Muhammad ﷺ Essay in Urdu. - My Self Essay in English. - Taleem e Niswan Essay in Urdu. - Dr Aafia Siddiqui Story in Urdu. Read the full article
0 notes
piyasahaberleri · 1 year
Link
Bu tarihsiz görüntüde Dr Fowzia Siddiqui bir etkinlik esnasında konuşuyor. — Twitter/@MajidN88Dr Fowzia Siddiqui, tutuklu Pakistanlı sinirbilimci Aafia Siddiqui'nin kız kardeşinin durumu sebebiyle, Fort Worth, Teksas, ABD'deki bir hapishane hastanesinde 20 yıl sonrasında ilk görüşmelerinde onu tanıyamadığını söylemiş oldu.Dr Fowzia, Jamaat-e-Islami (JI) Senatörü Mushtaq ve insan hakları avukatı Clive Stafford Smith ile beraber, nihayet Dr Aafia ile görüşmelerine izin verildikten sonrasında ABD Birleşik Devletleri'ndeydi. Pakistan'a döndükten sonrasında tabip, Karaçi havaalanında gazetecilere, önceki hükümetler bunu yapabilecek durumda olmasına karşın, bu hükümetin kız kardeşiyle tanışmasına yardım ettiğini söylemiş oldu."Afya ile görüşmemde başbakan ve dışişleri bakanı destek oldu" dedi.Ablasıyla görüşmesine ışık tutan Aafia, "Dr Aafia'nın bu kadar korkulu bir durumda olacağını hayal bile edemezdim" dedi."Durumu sebebiyle onu tanıyamadım bile."Dr Fowzia, hükümetin bunu denerse Dr Aafia'yı ülkesine geri göndermenin son aşama kolay olacağından bahsetti. Kız kardeşiyle bir sonraki görüşmesinin Temmuz ayında olduğundan bahsetti.Hapsedilen tabip, kız kardeşiyle ortalama üç görüşme yapmış oldu ve JI Senatörü Mushtaq ve insan hakları avukatıyla görüştü. Sadece saydam camla birbirlerinden ayrıldıkları ve telefonlarla konuşmalarına izin verildiği için hiçbiri onunla fizyolojik olarak görüşemedi. JI sıcak bir karşılamaAyrıca JI Sunday, Dr Aafia ile görüştükten sonrasında ABD'den dönen parti lideri Mushtaq'ı karşılamak için büyük bir miting düzenledi.Otoyol Toll Plaza'dan halka açık bir toplantının düzenlenmiş olduğu Hashtnagri Chowk'a bir vasıta alayı düzenlendi. Mitinge Mushtaq, partinin ilçe başkanı Bahrullah Khan ve ötekiler seslendi.Dr Fowzia'nın da mitinge iştirak etmesi gerekiyordu. Sadece tayyare uygun olmadığı için yetişemedi. Sadece toplantıya telefonla hitap etti.Bu vesileyle konuşan Mushtaq, hükümetin özgür bırakılması için adımlar atabilmesi için ulusu Dr Aafia'nın özgür bırakılması için yüksek bir ses çıkarmaya çağırdı. Aafia'ya verilen 86 yıl hapis ve polis işkencesinin, sözde insan hakları savunucularının elindeki insan hakları ihlallerini ciltlerce anlattığını söylemiş oldu.İktidarları, milletin kızını birkaç bin dolar karşılığında ABD'ye teslim etmekle eleştirdi. Muhalefetteki siyasal partilerin Dr Aafia'nın özgür bırakılması için seslerini yükseltmekten asla yorulmadıklarını söylemiş oldu. Sadece iktidara geldiklerinde bu mevzuda sessiz kaldıklarını da sözlerine ekledi.Dr Aafia Siddiqui kimdir?ABD'de eğitim görmüş Pakistanlı bir bilim adamı olan Dr Aafia Siddiqui, Afganistan'ın Gazni kentinde ABD yetkilileriyle yapmış olduğu bir görüşme esnasında meydana gelen bir vakadan meydana gelen adam öldürmeye girişim ve hücum suçlamalarıyla Eylül 2008'de New York federal bölge mahkemesi tarafınca 2010 senesinde 86 yıl hapis cezasına çarptırıldı. - reddettiği suçlamalar.ABD tarafınca El Kural bağlantılı olduğundan şüphelenilen, sadece asla mahkum edilmeyen ilk hanımdı.18 yaşlarında Siddiqui, Boston'ın prestijli MIT'sinde okumak için adam kardeşinin yaşamış olduğu ABD'ye gitti ve sonrasında Brandeis Üniversitesi'nde nörobilim alanında doktora derecesi aldı.Sadece 2001'deki 11 Eylül terör saldırılarından sonrasında, İslami kuruluşlara meydana getirilen bağışlar için FBI'ın radarına girdi ve 10.000 dolarlık gece görüş gözlüğü ve cenk kitapları satın almasıyla bağlantılıydı.ABD, onun ABD'dan El Kural'ye katıldığından, Pakistan'a dönerek 11 Eylül saldırılarının mimarı olan Halid Şeyh Muhammed'in ailesiyle evlendiğinden şüpheleniyordu.2003 senesinde üç çocuğuyla beraber Karaçi'de ortadan kayboldu.Beş yıl sonrasında, Pakistan'ın savaştan ziyan olmuş komşusu Afganistan'da ortaya çıktı ve burada, huzursuz güneydoğudaki Gazni vilayetinde mahalli güçler tarafınca tutuklandı.
0 notes
eretzyisrael · 2 years
Link
CAIR worked on a bill with Rep. Ilhan Omar (D-MN) that was recently approved by the House of Representatives in a straight party-line vote. Omar's bill would require the president to appoint a special envoy for Islamophobia. Critics of the bill, such as Dr. M. Zuhdi Jasser, warn that if the "Combatting International Islamophobia Act" is passed into law, the U.S. will effectively bar criticism of Islam and also find itself supporting militant jihadists who define any criticism of Islam as blasphemy.
In the space of three years, anti-Semitic terrorists have attacked Jews in synagogues four times. Two were conducted by white supremacists, and one was conducted by a black nationalist. Akram is an Islamist Jew-hater. The white supremacists who attacked synagogues in Pittsburgh and Poway, California were rightly treated as terrorists, and condemned from coast to coast. Their actions received massive coverage across the media. The black nationalist who attacked Jews in Monsey, New York was found unfit to stand for trial on federal hate crime charges due to mental illness. Black nationalists who murdered two Jews and a non-Jewish cashier at a kosher supermarket in Jersey City around the same time were supported by some in the local black community, including a member of the local school board. And Akram's attack on Beth Israel, of course, was mischaracterized by both the FBI and the president of the United States.
All of this points to a devastating reality. Jews in the United States are being targeted by three distinct types of anti-Semites. But they are only being protected against one.
69 notes · View notes
kathor · 10 months
Video
youtube
An innocent woman (Aafia Siddiqui) subjected to oppression without any v...
0 notes