Tumgik
shaheensroup · 2 years
Text
By: Aftab Shehzad
Title: Long live Pakistan
Tumblr media
I was born on June 29, 2003. From every moment of these 18 years 221 months 965 weeks 6755 days 162120 hours 9727200 minutes 583632000 seconds I hear that the country I live in is the worst country in the world. The most corrupt people in the world live in this country, the most dishonest people in the world live in this country, the most disorganized nation in the world also lives in this country, the most illiterate people in the world. They also live in the same country. The purpose is to show and tell us only the negative side of Pakistan. Not only Pakistan but also the entire Muslim Ummah has been dragged into it. But I thought, why not do some research on whether we are the only people on this planet or someone else? Is Pakistan only a negative or a positive?
After this research, I came to know that a civilized person is not a nation or a country but a human being. The world has a population of about eight billion and more than two hundred countries. There are good and bad people in every region of the world. Ignorance is not related to any nation, caste, color and race but it is found everywhere, in every calculation and in every style and everywhere. Every human being has both good and bad. The only difference is that the one who carves sees the good and the one who seeks sees the bad. I have seen in the pages of history that we have made mistakes and the rest Yes, but we are presented in the world as terrorists and others as civilized, now it has reached the point that one Pakistani also criticizes the other to be Pakistani. There are some shortcomings in this and some propaganda.
Bad people exist in every society, Lord Mountbatten and Red Cliff were neither Muslims nor Pakistanis, because of whom millions of people were killed, because of which two nuclear powers are on the brink of war today. The most unorganized nation in the world is Italy, the poorest people in the world are in India, the United States is the one who eats the rights of the poorest people in the world. The United States is the biggest food waster in the world. India and China are the biggest losers of minority rights. Racial discrimination is highest in the United States. Our religious sentiments are aroused in France. The gunman who opened fire on a mosque in New Zealand during the day was an Australian Christian. The highest rates of sexual abuse are in Europe and other countries. There are always external forces behind drug trafficking and terrorism in Pakistan.
The point of all this is not to call anyone bad, but to say that there are good and bad people in every society. The tree that bears fruit will be stoned to death. Allah Almighty has blessed Pakistan with many blessings.
Pakistanis are considered one of the most beautiful people in the world. The Pakistani nation is the fourth most intelligent nation in the world. The seventh largest region in the world in terms of scientists and engineers. Yes, your Pakistan, your soil. Pakistan is the first nuclear power in the Islamic world and the seventh in the world. Pakistan has the world's fourth largest broadband internet system. Pakistan has the fourth largest army in the world. The Sri Lankan Tamil Tigers were the most dangerous terrorist organization in the world. Many forces of the world fought against them for nine years but failed to defeat them. Inside, the name of the Tamil Tigers was erased in such a way that the Tamil Tigers have now been completely wiped out. Pakistani Commodore Muhammad Mahmood Alam shot down five Indian warplanes within a minute, the first four of which were shot down in just 30 seconds, a world record. Is. Pakistan is the world's leading manufacturer of fighter jets. Pakistan's Malala also has the honor of being the youngest Nobel laureate in the world. In the same way, Allah Almighty has blessed Pakistan with innumerable virtues which make it stand out in the world. We should be proud to be Pakistani, although our world ranking is bad in everything but are we okay? Am I performing my duties honestly? If yes, then inshallah the day is not far when pakistan will be leading the world, be proud to be pakistani. If anyone speaks ill of the Pakistani people and Pakistan in front of you, ask him why he is compelled to say so, what is his duty for the development of this country? We are the ones who have made Pakistan the center of evil. So make a pledge today that we will stand against evil, do our job honestly and make Pakistan famous. God willing
Pakistan Zindabad
1 note · View note
shaheensroup · 2 years
Text
از قلم: آفتاب شہزاد
عنوان: پاکستان زندہ باد
Tumblr media
29 جون 2003 کو میں پیدا ہوا، ان 18 سالوں کے 221 مہینوں کے 965 ہفتوں کے 6755 دنوں کے 162120 گھنٹوں کے 9727200 منٹس کے 583632000 سیکنڈز کے ہر پل سے میں یہ سنتا آرہا ہوں کہ میں جس ملک میں رہتا ہوں یہ دنیا کا بدترین ملک ہے، دنیا میں سب سے ذیادہ کرپشن اسی ملک میں ہے، دنیا میں سب سے ذیادہ بے ایمان لوگ اسی ملک میں رہتے ہیں، دنیا کی سب سے ذیادہ غیر منظم قوم بھی اسی ملک میں رہتی ہے، دنیا میں سب سے ذیادہ ان پڑھ لوگ بھی اسی ملک میں رہتے ہیں، الغرض ہمیں پاکستان کا صرف منفی پہلو ہی دکھایا اور بتایا جاتا ہے، نہ صرف پاکستان بلکہ پوری مسلمان امت کو بھی اس میں گھسیٹنے کی کوشش کی گئی ہے۔ لیکن میں نے سوچا کہ کیوں نہ اس پر ریسرچ کی جائے کہ صرف ہم ہی اس خطہ ارض پر مختلف نوع کے لوگ ہیں یا کوئی اور بھی ہے؟ کیا پاکستان کا صرف منفی پہلو ہی ہے یا مثبت پہلو بھی ہے؟
اس ریسرچ کے بعد مجھے پتہ چلا کہ مہذب کوئی کوئی قوم یا ملک نہیں بلکہ ایک انسان خود ہوتا ہے۔ اس دنیا کی آٹھ ارب کے قریب آبادی ہے اور دو سو سے زیادہ ملک ہیں، دنیا کے ہر خطے میں اچھے اور برے لوگ پائے جاتے ہیں۔ جہالت کا تعلق کسی قوم، ذات پات، رنگ و نسل سے نہیں ہوتا بلکہ یہ ہر جگہ، ہر حساب اور ہر انداز اور ہر کہیں پائی جاتی ہے۔ ہر انسان میں خوبی اور خامی دونوں موجود ہوتے ہیں بس فرق اتنا سا ہے کہ جو تراشتا ہے اسے خوبی نظر آتی ہے اور جو تلاشتا ہے اسے خامی نظر آتی ہے، میں نے تاریخ کے اوراق میں دیکھا کہ غلطیاں ہم نے کی ہیں تو باقیوں نے بھی کی ہیں، لیکن ہمیں دنیا میں دہشتگرد اور دوسروں کو مہذب بنا کر پیش کیا جاتا ہے، اب تو بات اس نہج تک پہنچ چکی ہے کہ ایک پاکستانی بھی دوسرے کو پاکستانی ہونے کا طعنہ دیتا ہے۔ اس میں کچھ ہماری کوتاہیاں بھی ہیں اور کچھ پروپیگنڈہ بھی۔
برے لوگ ہر معاشرے میں موجود ہوتے ہیں، لارڈ ماؤنٹ بیٹن اور ریڈ کلف نہ مسلمان تھے اور نہ ہی پاکستانی، جن کی وجہ سے لاکھوں لوگ مارے گئے، ان کی وجہ سے آج دو ایٹمی طاقتیں جنگ کے دہانے پر کھڑی ہیں۔ دنیا کی سب سے ذیادہ غیر منظم قوم اٹلی کی ہے، دنیا میں سب سے ذیادہ غریب انڈیا میں ہیں، دنیا میں سب سے ذیادہ غریبوں کا حق کھانے والا امریکہ ہے۔ دنیا میں سب زیادہ کھانا ضائع والا امریکہ ہے۔ سب سے زیادہ اقلیتوں کے حقوق غصب کرنے والا انڈیا اور چائنہ ہے۔ نسلی امتیاز سب سے ذیادہ امریکہ میں ہے۔ ہمارے مذہبی جذبات فرانس میں ابھارے جاتے ہیں۔ نیوزی لینڈ میں دن دیہاڑے مسجد میں فائرنگ کرنے والا آسٹریلیا کا عیسائی تھا۔ سب سے ذیادہ جنسی زیادتیاں یورپ اور دوسرے ممالک میں ہوتی ہیں۔ پاکستان میں منشیات کی اسمگلنگ اور دہشتگردی کے پیچھے بھی ہمیشہ بیرونی طاقتیں نظر آتی ہیں۔
یہ سب بیان کرنے کا مقصد کسی کو برا کہنا نہیں بلکہ اس کا مقصد یہی ہے کہ برے اور اچھے لوگ ہر معاشرے میں ہوتے ہیں۔ جس درخت پر پھل ہوگا پتھر تو اس درخت کو مارے ہی جائیں گے۔ اللّٰہ تعالٰی نے پاکستان کو بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے۔
پاکستانی لوگوں کا شمار دنیا کے خوبصورت ترین لوگوں میں کیا جاتا ہے۔ پاکستانی قوم دنیا کی چوتھی ذہین ترین قوم ہے۔ سائنسدانوں اور انجینئرز کے لحاظ سے دنیا کا ساتواں بڑا خطہ جی ہاں آپکا پاکستان، آپکی مٹی ہے۔ پاکستان اسلامی دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت ہے۔ پاکستان میں دنیا کا چوتھا براڈ بینڈ انٹرنیٹ سسٹم موجود ہے۔ پاکستان کے پاس دنیا کی چوتھی بڑی فوج ہے۔ سری لنکن تامل ٹائیگرز دنیا کی سب سے ذیادہ خطرناک دہشتگرد تنظیم تھی، دنیا کی کئی فورسز نے ملکر ان کے خلاف نو سال جنگ لڑی مگر انہیں شکست دینے میں ناکام رہے، مگر پھر یہ کام پاکستان کو ملا، پاک آرمی نے صرف چار سال کے اندر اندر تامل ٹائیگرز کا نام و نشان ایسے مٹایا کہ ابھی تامل ٹائیگرز کا مکمل خاتمہ ہو چکا ہے۔ دنیا کی بہترین فضائی فورسز میں پاکستانی ماہر پائلٹس کا شمار ہوتا ہے، ایئر کموڈور محمد محمود عالم نے ایک منٹ کے اندر اندر انڈیا کے پانچ جنگی جہاز مار گرائے تھے جن میں پہلے چار جہاز صرف تیس سیکنڈز میں مار گرائے تھے جو کہ ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ پاکستان دنیا کے بہترین جنگی جیٹ طیاروں کا صنعتکار ہے۔ دنیا کی سب سے کم عمر نوبل پرائز یافتہ ہونے کا اعزاز بھی پاکستان کی ملالہ کا ہے۔ اسی طرح اللّٰہ تعالٰی نے پاکستان کو ایسی بے شمار خوبیوں سے نوازا ہے جو اسے دنیا میں ممتاز بناتی ہیں۔ ہمیں تو پاکستانی ہونے پر فخر کرنا چاہیے، اگرچہ ہماری عالمی درجہ بندی ہر چیز میں خراب ہے لیکن کیا ہم ٹھیک ہیں؟ کیا میں ایمانداری سے اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہوں؟ اگر ہاں تو پھر انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان دنیا کو لِیڈ کر رہا ہوگا، اپنے پاکستانی ہونے پر فخر کیجیے۔ اگر کوئی آپ کے سامنے پاکستانی لوگوں اور پاکستان کو برا کہے تو اس سے سوالات کریں کہ وہ ایسا کیوں کہنے پر مجبور ہوا ہے، پوچھیں کہ وہ اس ملک کی ترقی کے لیے کیا فریضہ سر انجام دے رہا ہے؟ پاکستان کو برائی کا مرکز بنانے والے ہم خود ہیں۔ تو آج سے یہ عہد کیجیے کہ ہم برائی کے خلاف کھڑے ہوں گے، اپنا کام ایمانداری سے سر انجام دیں گے اور پاکستان کا نام روشن کریں گے۔ انشاءاللہ
پاکستان زندہ باد
1 note · View note
shaheensroup · 2 years
Text
By: Aftab Shahzad
Title: The Secret to a Successful Life
Tumblr media
The definition of success varies from person to person. But there are some nations that are considered successful in every age. They do not believe in nuclear power and superpowers. They have become a nation that believes only in hard work. The name of this nation or country is "Japan". This country has never joined the arms race nor has it ever tried to become the richest country. The Japanese nation is called the honest nation of the world. It is a nation that values ​​time. These people do not like to be rich. They have the best and biggest companies in the world, but not a single Japanese is among the 100 richest people in the world.
But what is the secret of Japan's success?
The biggest secret to Japan's success is Ikigai. Ikigai is a Japanese concept. The Japanese Secret to a long and happy life. Which means Reason of Living is the reason why we exist in the world.
Ikigai is actually a book. This book was a research on the people of Okinawa, an island in Japan. And this research was done because the people there have a very long life. In Japan, the average age of men is 84 years, while the average age of women is 90 years, but the average age of the people of this island called Okinawa is more than 100 years. When research was done on the people of Okinawa, it was found that these people live and enjoy. They are very happy and very satisfied in life. After all this research, the book was named Ikigai.
There are basically 4 things mentioned in this book.
1. Do what you love
2. Do the work that you have the skills to do / the work that comes to you.
3. See what you can do to make money.
4. And do what the world needs.
Basically these 4 things are called Ikigai. The people of Okinawa only follow these 4 things that make them so successful.
They say that if you want to move forward in life, be happy or make progress, do what you love. Do something you love and your instincts are found in that work. Then work from the bottom of the list eliminating issues that aren't worth the fight. If you have the skills to do this job, see if you can make money from this job or not?
Whatever job you like and whatever you like and you can earn money from it, see if the world needs this profession or not? That is, do what society needs. Here are 4 things to keep in mind when researching Okinawa. The secret to a successful life and longevity is just the 4 things they do when choosing a career. After this choice, they live happily ever after and live a successful and long life. That is why Japan is also called the land of the elderly. More than 50,000 people here are over 100 years old. If you also want to be successful in your life or increase your heart satisfaction then you must follow Ikigai.
1 note · View note
shaheensroup · 2 years
Text
By: Aftab Shahzad
Title: The heart is not hopeless, it is a failure
Tumblr media
Failure is a word we don't want to hear. We want to throw it out of our lives. We never want to fail in life. The only thing we want is success, success. You may disagree with me but the truth is that failure in life is very important. If you never fail in life, you have never taken a big risk in life. If you have never failed, you have never tried anything new. No one can be successful unless he has risked his life. That is why failure is so important. Failure is the first step to success. How do you get to the top if you don't climb the first step? All you have to do is give up and don't give up. Slow but steady search for destination. Life gives everyone equal opportunities.
You must know Amitabh Bachchan, the emperor of Bollywood. They may have ideological differences, but they are a great example of success for us. When he started his career, his first 12 films flopped. He used to sell newspapers as a child. With only one rank, his dream of becoming a pilot in the Indian Air Force remained unfulfilled. All India Radio refused to give him a job because his voice was too loud. And then time changed and that heavy voice became their identity. He could have given up, but he continued his individual struggle and became a great example of success.
There is a person in history who has failed at every turn in life. His name is Abraham Lincoln. He was the 16th President of the United States. Abraham Lincoln has studied only 5 years in his entire life. He failed 12 times in his life at a point when a man says just no more.
At age 22, his business failed.
At the age of 23, he was defeated as a state legislator.
At the age of 25, he again failed in business.
When his girlfriend died at the age of 26, he was shocked but strong.
Failed to elect speaker at age 29.
At the age of 34, he lost his Congress candidacy.
At age 37, he was finally elected to Congress.
Failed to run again at age 39.
Failed for Senate at age 46.
At age 47, he lost the US Vice Presidential election.
At age 49, he again lost the Senate election.
But after chasing after success, he finally snatched the victory and was elected the 16th President of the United States at the age of 51. No one's work is wasted in the world.
You must know Jack Ma, the founder of Alibaba. He is one of the richest and most influential people in the world. He too has paid the price for his success. But what is the value of success? The price of success is "failure". Jack Ma was rejected out of 30 consecutive interviews. Once he applied for a job in KFC, 23 out of 24 people were selected and the one who was rejected was Jack Ma. He failed the school three times. He tried 10 times to get into Harvard University but failed each time. Once 5 people were interviewed for recruitment in the police. Out of these 5 people were selected and the one who could not be selected was Jack Ma. Have you ever faced so many failures in your life? No not at all
You fail, we all fail. I will not say that you stop failing, but it is courage to stay strong and move forward after failing. Don't look back. Just keep your ideology strong. Because the doctor will treat your vision but will not be able to cure your vision.
Thomas Edison had failed more than a thousand times before making the bulb, when he was asked, "Where did you get the motivation to fail so many times?" "I failed," he said, "but I've learned a thousand ways to make a bulb." One day Thomas Edison came to his mother and gave her a letter from his teacher. The mother read the letter and started crying. Edison saw tears in his mother's eyes and asked what happened. The mother began to read aloud the letter, which said: "Your child is very intelligent. We cannot teach him in school. Put him in a good school so that he will not be lost. When Thomas Edison's mother died. When she was five, she found a letter in the closet. She read the letter in which it was written that your child is ill and suffering from mental illness. Please do not send him to school.
If Thomas Edison had been heartbroken after reading this letter, you and I might have been sitting in the dark today, but those who have something to do are always looking at their destination, no matter how many difficulties along the way.
Similarly Albert Einstein started speaking at the age of 4, he was expelled from school saying that he will not be able to do anything in life, but at some point he became the most intelligent man in the world and in 1921 He was also awarded the Nobel Prize.
Most people attribute their failure to poverty. We are poor so there is nothing we can do. Once they were returning from work, some children took money from him, then they thought they should fight, they went to a local boxing club and started boxing, back on the sidewalk at night. After falling asleep, time passed and he became a good boxing player, then once he got a chance to play in South Asian Games, so far no boxer from Pakistan has won a medal in South Asian Games. Due to poverty, Hussain Shah went down without shoes and beat his opponent on all fours. This is how his journey continued and he continued to win medals in the South Asian Games every year. Decided to send, no boxer from South Asia had ever won a medal in the Olympics, but Hussain Shah won a bronze medal for the first time with his abilities, 20 by the government. He was awarded Rs. Was not ready, he started working again, but did not give up, then he went to London and started boxing there and now he is in Japan where he is the coach.
Steve Jobs was turned down by his parents for saying we don't want a boy or a girl, Steve Jobs was handed over to a poor married couple, his schooling was canceled due to poverty Together they formed a company called Apple, the company was successful but Steve Jobs was fired from his own company, he did not give up and created 2 new companies which were later bought by Apple and Steve Jobs again. Became the CEO of Apple, there was a time when he had nothing to eat, he lived with friends but he was not afraid of failure.
There are many more examples around us and in the world who have never given up and made the fear of failure their weakness. These are some of the stories that are important not for anyone else but for ourselves, so that we can stay awake and remember that we have to fly in the skies because we are the kings of Iqbal, to move forward in life is to be in front of ourselves. Come and take responsibility, don't depend on others. Life is not what you get, life is what you make. In this rat and cat race, even if you win, you will still be a rat. One should live with patience, determination and perseverance.
The heart is not hopeless, it is a failure
The evening of grief is long but it is evening
1 note · View note
shaheensroup · 2 years
Text
از قلم: آفتاب شہزاد
عنوان: کامیاب زندگی کا راز
Tumblr media
کامیابی کی تعریف ہرشخص کے ہاں مختلف ہوتی ہے۔لیکن چند قومیں ایسی ہیں جنہیں ہر دور میں کامیاب سمجھا جاتا ہے۔وہ ایٹمی طاقت اور سپرپاور پر یقین نہیں رکھتے۔لیکن جس قوم کی بات میں کرنا چاہ رہا ہوں وہ اس وقت دنیا کی کمزوری بن چکے ہیں وہ قوم صرف محنت پر یقین رکھتی ہے۔ اس قوم یا ملک کا نام ہے "جاپان"۔ یہ ملک نہ کبھی ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہوا ہےاور نہ ہی کبھی امیر ترین ملک بننے کی کوشش کی اس نے۔جاپانی قوم دنیا کی ایماندار قوم کہلاتی ہے۔یہ وقت کی قدر کرنے والی قوم ہے۔ ان لوگوں کو امیر ہونے کا شوق نہیں ہوتا۔ دنیا کی سب سے اچھی اور بڑی کمپنیاں ان کے پاس ہیں لیکن اس کے باوجود دنیا کے 100 امیر ترین شخصیات میں ایک بھی جاپانی شامل نہیں۔
لیکن سوال یہی ہےکہ جاپان کی کامیابی کا راز کیا ہے؟
جاپان کی کامیابی کا سب سے بڑا راز ہے Ikigai (اکیگائے)۔ Ikigai ایکJapnasese Conceptہے۔ The Japanese Secret to a long and Happy life. جس کا مطلب ہے Reason of living زندہ رہنے کی وجہ کہ ہم دنیا میں موجود کیوں ہیں۔
دراصل اکیگائی (Ikigai) ایک کتاب ہے۔ یہ کتاب جاپان کا ایک جزیرہ جس کا نام اوکیناوا (Okinawa) ہے وہاں کے لوگوں پر ریسرچ تھی۔ اور یہ ریسرچ اس لیے کی گئی کہ وہاں کے لوگوں کی عمریں بڑی لمبی ہیں۔ جاپان میں مردوں کی اوسط عمر 84 سال جبکہ عورتوں کی اوسط عمر 90 سال ہے لیکن اوکیناوا (Okinawa) نامی اس جزیرہ کے لوگوں کی اوسط عمریں 100 سال سے بھی زیادہ ہیں۔ جب اوکیناوا(Okinawa) کے لوگوں پر ریسرچ کی گئی تو پتہ چلا کہ یہ لوگ تو بڑے مزے میں رہتے ہیں اور انجوائے کرتے ہیں۔ یہ بڑا خوشحال اور زندگی میں بڑا مطمئن رہتے ہیں۔ اس تمام ریسرچ کے بعد اس کتاب کا نام اکیگائی (Ikigai) رکھا گیا۔
اس کتاب میں بنیادی طور پر 4 چیزوں کو بیان کیا گیا ہے۔
1۔ ایسا کام کرو جو آپ کو پسند ہو۔
2۔ ایسا کام کرو جس کا ہنر آپ کے پاس ہو/ جو کام آپ کو آتا ہو۔
3۔ دیکھیں کہ آپ کس چیز سے پیسہ کما سکتے ہیں۔
4۔اور ایسا کام کرو جس کی دنیا کو ضرورت ہو۔
بنیادی طور پر ان 4 باتوں کو اکیگائی (Ikigai) کہتے ہیں۔ اوکیناوا (Okinawa) کے لوگ صرف ان 4 باتوں کو فولو کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ اتنے کامیاب ہیں۔
وہ کہتے ہیں کہ اگر آپ نے زندگی میں آگے بڑھنا ہے، خوش رہنا ہے یا ترقی کرنی ہے تو وہ کام کریں جو آپ کو پسند ہو۔ ایسا کام کرو جس سے آپ محبت کرتے ہوں اور آپ کا رجحان اس کام میں پایا جاتا ہو۔ اس کے بعد آپ دیکھو کہ جو کام آپ کو پسند ہے وہ کام آپ کو آتا بھی ہے کہ نہیں۔ اگر اس کام کا ہنر آپ کے پاس ہے تو یہ دیکھو کہ آپ اس کام سے پیسہ بھی کما سکتے ہیں کہ نہیں؟
جو کام آپ کو پسند ہو اور آپ کو آتا بھی ہو اور آپ اس سے پیسے بھی کما سکتے ہوں تو دیکھو کہ دنیا کو اس پروفیشن کی ضرورت ہے کہ نہیں؟ یعنی ایسا کام کرو جس کی سوسائٹی کو ضرورت ہو۔ اوکیناوا(Okinawa) پر ریسرچ کرتے ہوئے یہ 4 چیزیں سمجھ آئیں۔ ان کی کامیاب زندگی اور لمبی عمر کا راز صرف یہی 4 چیزیں ہیں جو وہ اپنے کیریئر کا انتخاب کرتے وقت کرتے ہیں۔ اس انتخاب کے بعد وہ اپنی ساری زندگی ہنسی خوشی بسر کرتے ہیں اور ایک کامیاب اور لمبی زندگی گزارتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جاپان کو بوڑھوں کا ملک بھی کہا جاتا ہے۔ یہاں 50 ہزار سے زائد لوگوں کی عمریں 100 سال سے بھی زیادہ ہیں۔ اگر آپ بھی اپنی زندگی میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں یا اطمینان قلب بڑھانا چاہتے ہیں تو اکیگائی (Ikigai) کو ضرور فولو کریں۔
1 note · View note
shaheensroup · 2 years
Text
از قلم: آفتاب شہز
Tumblr media
عنوان: دل ناامید تو نہیں ناکام ہی تو ہے
ناکامی،یہ ایک ایسا لفظ ہے جسے ہم سننا نہیں چاہتے۔ اسے ہم اپنی زندگی سے باہر نکال کر پھینک دینا چاہتے ہیں۔ہم زندگی میں کبھی ناکام نہیں ہونا چاہتے۔ ہم صرف ایک ہی چیز چاہتے ہیں اور وہ ہے کامیابی،کامیابی۔ شاید آپ میری بات سے اختلاف کریں گے لیکن سچ یہ ہے کہ زندگی میں ناکام ہونا بہت ضروری ہے۔ اگر آپ زندگی میں کبھی فیل نہیں ہوتے تو آپ نے زندگی میں کبھی کوئی بڑا رسک نہیں لیا ہے۔ اگر آپ کبھی ناکام نہیں ہوئے تو آپ نے کبھی کچھ نیا ٹرائی ہی نہیں کیا ہے۔ کوئی بھی اس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتا جب تک اس نے زندگی میں رسک نہ لیا ہو۔ اس لئے ناکام ہونا بہت ضروری ہے۔ناکامی، کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے۔ اگر آپ پہلی سیڑھی ہی نہیں چڑھیں گے تو آپ اوپر کیسے جائیں گے۔ بس آپ کو صرف ایک کام کرنا ہے اور وہ ہے کہ ہمت نہیں ہارنی۔ آہستہ مگر مسلسل منزل کی تلاش میں لگے رہنا چاہیے۔ زندگی سب کو یکساں مواقع دیتی ہے۔
آپ بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کو تو جانتے ہی ہوں گے۔ ان سے ہمارے نظریاتی اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن یہ ہمارے لئے کامیابی کی عمدہ مثال ہیں۔ انہوں نے جب اپنے کیریئر کی شروعات کی تو ان کی پہلی 12 فلمیں فلاپ ہو گئیں تھیں۔یہ بچپن میں اخبار بیچا کرتے تھے۔ صرف ایک رینک سے ان کا انڈین ایئر فورس میں پائلٹ بننے کا خواب ادھورا رہ گیا۔ آل انڈیا ریڈیو نے انہیں جاب دینے سے انکار کر دیا کہ ان کی آواز بہت بھاری ہے۔ اور پھر وقت نے کروٹ بدلی اور وہی بھاری آواز ان کی پہچان بن گئی۔ یہ ہار مان کر بیٹھ سکتے تھے لیکن انہوں نے انفرادی طور پر اپنی جدوجہد جاری رکھی اور کامیابی کی عمدہ مثال بن گئے۔
تاریخ میں ایک ایسی شخصیت بھی ہے جو زندگی میں ہر موڑ پر فیل ہوا ہے�� اس کا نام ہے ابراہم لنکن۔ یہ امریکا کے 16ویں صدر تھے۔ ابراہم لنکن اپنی پوری زندگی میں صرف 5 سال پڑھے ہیں۔ یہ اپنی زندگی میں 12 بار ایسے موڑ پر ناکام ہوئے جب آدمی کہتا ہے بس اب اور نہیں۔
22 برس کی عمر میں ان کا کاروبار ناکام ہوا۔
23 برس کی عمر میں ریاست کے قانون دان کے طور پر شکست ہوئی۔
25 برس کی عمر میں پھر کاروبار میں ناکام ہوئے۔
26 برس کی عمر میں ان کی محبوبہ کا انتقال ہوا تو یہ انتہائی صدمہ سے دوچار ہوا لیکن مضبوط رہا۔
29 برس کی عمر میں اسپیکر کے انتخاب کے لیے ناکام ہوا۔
34 برس کی عمر میں کانگریس کی امیدواری سے محروم ہوا۔
37 برس کی عمر میں یہ بلآخر کانگریس میں منتخب ہو گئے۔
39 برس کی عمر میں دوبارہ نامزدگی میں ناکام ہوئے۔
46 برس کی عمر میں سینٹ کے لیے ناکام ہوئے۔
47 برس کی عمر میں امریکا کے نائب صدر کے انتخاب میں شکست ہوئی۔
49 برس کی عمر میں پھر سینٹ کے انتخابات میں ناکام ہوئے۔
لیکن کامیابی کے پیچھے دوڑنے کے بعد بلآخر انہوں نے کامیابی کو دبوچ ہی لیا اور 51 برس کی عمر میں امریکا کے 16ویں صدر منتخب ہوگئے۔ دنیا میں کسی کی بھی محنت ضائع نہیں ہوتی۔
علی بابا کے بانی جیک ما کو تو آپ جانتے ہی ہوں گے۔ یہ دنیا کی بااثر اور امیر ترین شخصیات میں سے ایک ہے۔ اس نے بھی اپنی کامیابی کی قیمت چکائی ہے۔ لیکن کامیابی کی قیمت کیا ہے؟ کامیابی کی قیمت ہے "ناکامی"۔ جیک ما کو لگاتار 30 انٹرویوز میں سے ریجیکٹ کر دیا گیا تھا۔ ایک بار انہوں نے کے ایف سی میں جاب کے لئے اپلائی کیا تو 24 میں سے 23 لوگ سلیکٹ ہوگئے اور جس کو ریجیکٹ کیا گیا وہ جیک ما تھا۔ یہ سکول میں تین دفعہ فیل ہوئے۔ انہوں نے 10 مرتبہ کوشش کی کہ ان کا ہارورڈ یونیورسٹی میں داخلہ ہو جائے لیکن ہر بار ناکام رہے۔ ایک دفعہ پولیس میں بھرتی ہونے کے لئے 5 لوگوں نے انٹرویو دیا ان 5 میں سے 4 لوگ سلیکٹ ہوگئے اور جو سلیکٹ نہیں ہوسکا وہ تھا جیک ما۔ کیا آپ نے بھی کبھی زندگی میں اتنی زیادہ ناکامیوں کا سامنا کیا ہے؟ نہیں بالکل نہیں۔
آپ ناکام ہوتے ہیں بلکہ ہم سب ناکام ہوتے ہیں۔ آپ ناکام ہونا بند کردیں میں یہ بھی نہیں کہوں گا لیکن ناکام ہونے کے بعد مضبوط رہنا اور آگے بڑھتے رہنا دلیری یہ ہے۔ پیچھے مڑ کر نہیں دیکھنا چاہیئے۔ بس اپنے نظریے کو مضبوط رکھیے۔ کیونکہ آپ کی نظر کا علاج تو ڈاکٹر کر دے گا مگر آپ کے نظریے کا علاج نہیں کر پائے گا۔
تھامس ایڈیسن بلب بنانے سے پہلے ایک ہزار سے زائد بار فیل ہوچکے تھے، جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ اتنی بار ناکام ہوئے تو آپ کو موٹیویشن آئی کہاں سے؟ انہوں نے کہا میں فیل ہوا کہاں، بلکہ میں نے ہزار ایسے طریقے سیکھے جن سے بلب نہیں بنایا جاسکتا۔ ایک دن تھامس ایڈیسن اپنی والدہ کے پاس آئے اور انہیں اپنی ٹیچر کا خط دیا، والدہ نے خط پڑھا اور رونے لگی، ایڈیسن نے والدہ کی آنکھوں میں آنسو دیکھے تو پوچھا کیا ہوا؟ والدہ نے خط اونچی آواز میں پڑھنا شروع کر دیا جس میں لکھا ہو تھا کہ آپ کا بچہ بہت ذہین ہے اس کو ہم سکول میں نہیں پڑھا سکتے اس کو کسی اچھے سکول میں ڈالو کہ یہ ضائع نہ ہو جائے، جب تھامس ایڈیسن کی ماں وفات پاچکی تھی تو اسے الماری سے ایک خط ملا، اس نے وہ خط پڑھا جس میں لکھا ہو تھا کہ آپ کا بچہ بیمار ہے اور ذہنی بیماری کا شکار ہے مہربانی کرکے اسے سکول نہ بھیجئے گا۔
اگر تھامس ایڈیسن یہ خط پڑھ کر دلبرداشتہ ہوجاتا تو شاید آپ اور میں آج اندھیرے میں بیٹھے ہوتے، لیکن جنہیں کچھ کرنا ہوتا ہےوہ ہمیشہ اپنی منزل کی جانب دیکھتے رہتے ہیں چاہے راستے میں جتنی بھی مشکالات کیوں نہ آئیں۔
اسی طرح البرٹ آئنسٹائن نے 4 سال کی عمر میں بولنا شروع کیا،اسے سکول سے یہ کہہ کر نکال دیا گیا کہ یہ زندگی میں کچھ نہیں کر پائے گا، لیکن ایک وقت آیا پھر وہ دنیا کا سب سے ذہین آدمی بنا اور انہیں 1921 میں نوبل انعام سے بھی نوازا گیا۔
اکثر لوگ اپنی ناکامی کی وجہ غربت کو قرار دیتے ہیں،ہم غریب ہیں تو ہم کچھ نہیں کر سکتے، حسین شاہ جو ایک دور میں پاکستان کے سب سے بڑے باکسر تھے، وہ لاوارث تھے اور فٹ پاتھ پر سوتے تھے، بچپن سے ہی مزدوری کرنے لگے، ایک دفعہ جب مزدوری کر کے واپس آرہے تھے تو کچھ بچوں نے اس سے پیسے کھینچ لئے، پھر انہیں لگا کہ انہیں لڑنا چاہئیے تھا، وہ کسی لوکل باکسنگ کلب میں چلے گئے اور باکسنگ کرنے لگے، واپس پھر رات کو فٹ پاتھ پر آ کر سو جاتے، وقت گزرتا گیا اور وہ باکسنگ کے ایک اچھے پلیئر بن گئے، پھر ایک بار انہیں ساؤتھ ایشین گیمز میں کھیلنے کا موقع ملا، ساؤتھ ایشین گیمز میں اب تک کوئی بھی باکسر پاکستان کی طرف سے میڈل نہ جیت سکا تھا، غربت کی وجہ سے حسین شاہ بغیر جوتوں کے رنگ میں اترے اور حریف کو چاروں شانوں چت کر دیا، یونہی اس کا سفر چلتا رہا اور وہ ہر سال ساؤتھ ایشین گیمز میں میڈلز جیتے رہے، پھر ایک وقت آیا جب حکومت نے اُنہیں اولمپکس میں بھیجنے کا فیصلہ کیا، جنوبی ایشیا سے کوئی بھی باکسر اب تک اولمپکس میں میڈل نہ جیت سکا تھا، لیکن حسین شاہ نے پہلی بار اپنی صلاحیتوں سے برانز میڈل جیتا، حکومت کی طرف سے انہیں 20 ہزار روپے اور ستارہ امتیاز سے نوازا گیا، اور ایک پلاٹ بھی دیا گیا، لیکن شاید قدرت نے ابھی ان کا اور امتحان لینا تھا، ان کا پلاٹ اور ان کا نقد انعام کرپشن کی زد ہو گیا اور ان کے میڈلز کی بھی کوئی قیمت دینے کو تیار نہیں تھا، انہوں نے ایک بار پھر مزدوری شروع کر دی، لیکن ہمت نہیں ہاری، اس کے بعد یہ لندن چلے اور وہاں پر باکسنگ شروع کر دی اور اب یہ جاپان میں ہوتے ہیں جہاں وہ کوچ ہیں۔
اسٹیو جابز کو اس کے والدین نے یہ کہہ کر ٹھکرادیا کہ ہمیں لڑکا نہیں لڑکی چاہیے، اسٹیو جابز کو ایک غریب شادی شدہ جوڑے کے حوالے کر دیا گیا، غربت کی وجہ سے ان کا سکول چھڑوا دیا گیا لیکن کچھ عرصہ بعد انہوں نے دوستوں کے ساتھ مل کر ایک کمپنی بناڈالی جس کا ایپل تھا، یہ کمپنی کامیاب ہوگئی لیکن اسٹیو جابز کو اپنی ہی کمپنی سے نکال دیا گیا، انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور 2 نئی کمپنیاں بناڈالیں جو بعد میں ایپل نے خرید لیں اور اسٹیو جابز ایک بار پھر ایپل کے سی ای او بن گئے، ایک وقت تھا کہ ان کے پاس کھانے کے لئے کچھ نہیں ہوتا تھا وہ دوستوں کے ساتھ رہتے ہیں لیکن انہیں ناکامی کا خوف نہیں تھا۔
ہمارے ارد گرد اور دنیا میں اور بھی بہت سی ایسی مثالیں موجود ہیں جنہوں نے کبھی ہمت نہیں ہاری اور ناکامی کے ڈر کو اپنی کمزوری نہیں بنایا۔ یہ کچھ ایسی کہانیاں تھیں جو ضروری ہوتی ہیں کسی اور کے لئے نہیں بلکہ خود کے لئے، تاکہ ہم جاگتے رہیں اور ہمیں یاد رہے کہ ہم نے آسمانوں پر پرواز کرنی ہے کیونکہ ہم اقبال کے شاہین ہیں، زندگی میں آگے بڑھنا ہے تو خود سامنے آکر زمہ داری لیں، دوسروں پر انحصار مت کریں۔ زندگی یہ نہیں ہے کہ جو آپ کو ملتی ہے زندگی یہ ہے جو آپ خود بناتے ہیں۔ اس چوہے اور بلی کی دوڑ میں اگر آپ جیت بھی جائیں گے تو آپ پھر بھی چوہے ہی رہیں گے، اس لئے زندگی میں ناکام ضرور ہوں مگر ناامید نہ ہوؤ، اپنے رب اور اپنی محنت پر بھروسہ رکھنا چاہئیے اور آہستہ مگر مسلسل جدوجہد کرنی چاہیئے، صبر و ہمت اور عزم واستقلال کے ساتھ رہنا چاہیئے۔
دل نا امید تو نہیں ناکام ہی تو ہے
لمبی ہے غم کی شام مگر شام ہی تو ہے
2 notes · View notes