Tumgik
ipakistan-pk-blog · 6 years
Text
ipakistan
Newspaper is your news, entertainment, music fashion website. We provide you with the latest breaking news and videos straight from the entertainment industry.
0 notes
ipakistan-pk-blog · 6 years
Text
فلموں میں آئٹم سانگز پر پابندی ہونی چاہیے: کنگنا رناوت
Tumblr media
ممبئی: بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے ہندوستانی فلم نگری میں آئٹم سانگز پر پابندی کا مطالبہ کر دیا ہے،کنگنا رناوت ان چند اداکاراوں میں شامل ہیں، جنہوں نے بالی وڈ میں اقرباپروری کے خلاف آواز بلند کی ہے۔
Tumblr media
جمعہ کو نجی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا کہ فلم انڈسٹر ی میں آئٹم سانگز پر پابندی ہونی چاہیے۔کنگنا بہترین اداکاری کے باعث ہندوستان میں 3 نیشنل ایوارڈز بھی اپنے نام کرچکی ہیں اور اس وقت ان کا شمار بالی وڈ کی مہنگی ترین اداکاراوں میں ہوتا ہے۔وہ فلموں میں کبھی آئٹم سانگ نہیں کرنا چاہتیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ایسی کسی چیز کا حصہ نہیں بن سکتی جو ہمارے معاشرے اور بچوں کے لئے نقصان دہ ہو۔ (شوبز ڈیسک) Read the full article
0 notes
ipakistan-pk-blog · 6 years
Text
مسلمان ہونے کی وجہ سے ممبئی میں گھرنہیں لے سکتی: شیریں مرزا
Tumblr media
ممبئی: بھارتی ٹی وی کی نامور اداکارہ شیریں مرزا نے بھارت کا متعصبانہ چہرہ سب کے سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں مسلمان ہونے کی وجہ سے ممبئی میں رہائش اختیار کرنے نہیں دی جارہی۔بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین ڈرامے”یہ ہیں محبتیں“کی نامور اداکارہ شیریں مرزا (سیمی)نے بھارت کا متعصبانہ چہرہ دنیا کے سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں مسلمان ہونے کی سزا دی جارہی ہے۔ شیریں نے فیس بک پر ممبئی میں گزارے گئے 8 سالوں کا برا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں گزشتہ 8 سال سے ممبئی میں رہائش پزیر ہوں لیکن آج تک اپنا گھر نہیں لے سکی کیونکہ میں مسلمان ہوں ۔شیریں نے کہا کہ میں جب ممبئی میں بروکرز سے گھر کے حوالے سے بات کرتی ہوں تو وہ مجھے غیرشادی شدہ اور مسلمان ہونے کی بنیاد پر اتنے مہنگے گھر دکھاتے ہیں جو میری قوت خرید سے باہر ہوتے ہیں، اس حوالے سے جب میں نے کچھ لوگوں سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ یہاں مسلمانوں کو گھر ملنا بے حد مشکل ہے۔ جب کہ مجھے یہ مشورہ بھی دیا گیا کہ اپنی کسی دوست کے نام سے گھر لے لوں، لیکن خیال رکھنا وہ دوست بھی مسلمان نہیں بلکہ ہندو ہو۔شیریں مرزا نے مزید کہا ہمارے(ہندو اورمسلمان کے) خون میں کوئی فرق نہیں، پھر کیوں یہاں مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کیاجاتا ہے، مجھے اس بات کا بے حد صدمہ ہوا کہ جہاں میں نے 8 سال گزارے اس شہر میں میرے لیے کوئی جگہ نہیں- (آئی پاکستان) Read the full article
0 notes