Tumgik
fzmughal · 3 years
Video
Sultan Muhammad Fateh part 5.1 (Audio Book)
4 notes · View notes
fzmughal · 3 years
Video
youtube
Zaroori to nahi.....
0 notes
fzmughal · 6 years
Text
جنت میں لے جانے والے اعمال ۔۔۔ نا معلوم
  جنت میں لے جانے والے اعمال
نا معلوم
  ڈاؤن لوڈ کریں
ورڈ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
  نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم
جنت میں جانے کیلئے جو اعمال درکار ہیں ان کو یہاں پر احادیث صحیحہ کی روشنی میں مع حوالہ کتب و حدیث نمبر پیش کیے جاتے ہیں:
(1) اللہ اور اس کے رسولﷺ اور دین اسلام پر ایمان لانے میں خوشی محسوس کرنا:
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا:
”…
View On WordPress
2 notes · View notes
fzmughal · 7 years
Text
پروفیسر صاحب
پروفیسر صاحب انتہائی اہم موضوع پر لیکچر دے رہے تھے، جیسے ہی آپ نے تختہ سیاہ پر کچھ لکھنے کیلئے رخ پلٹا کسی طالب علم بے سیٹی ماری۔ پروفیسر صاحب نے مڑ کر پوچھا کس نے سیٹی ماری ہے تو کوئی بھی جواب دینے پر آمادہ نا ہوا۔ آپ نے قلم بند کر کے جیب میں رکھا اور رجسٹر اٹھا کر چلتے ہوئے کہا؛ میرا لیکچر اپنے اختتام کو پہنچا اور بس آج کیلئے اتنا ہی کافی ہے۔ پھر انہوں نے تھوڑا سا توقف کیا، رجسٹر واپس رکھتے ہوئے کہا، چلو میں آپ کو ایک قصہ سناتا ہوں تاکہ پیریڈ کا وقت بھی پورا ہوجائے۔ کہنے لگے: رات میں نے سونے کی بڑی کوشش کی مگر نیند کوسوں دور تھی۔ سوچا جا کر کار میں پٹرول ڈلوا آتا ہوں تاکہ اس وقت پیدا ہوئی کچھ یکسانیت ختم ہو، سونے کا موڈ بنے اور میں صبح سویرے پیٹرول ڈلوانے کی اس زحمت سے بھی بچ جاؤں۔ پھر میں نے پیٹرول ڈلوا کر اُسی علاقے میں ہی وقت گزاری کیلئے ادھر اُدھر ڈرائیو شروع کردی۔ کافی مٹرگشت کے بعد گھر واپسی کیلئے کار موڑی تو میری نظر سڑک کے کنارے کھڑی ایک لڑکی پر پڑی، نوجوان اور خوبصورت تو تھی مگر ساتھ میں بنی سنوری ہوئی بھی، لگ رہا تھا کسی پارٹی سے واپس آ رہی ہے۔ میں نے کار ساتھ جا کر روکی اور پوچھا، کیا میں آپ کو آپ کے گھر چھوڑ دوں؟ کہنے لگی: اگر آپ ایسا کر دیں تو بہت مہربانی ہوگی، مجھے رات کے اس پہر سواری نہیں مل پا رہی۔ لڑکی اگلی سیٹ پر میرے ساتھ ہی بیٹھ گئی، گفتگو انتہائی مہذب اور سلجھی ہوئی کرتی تھی، ہر موضوع پر مکمل عبور اور ملکہ حاصل تھا، گویا علم اور ثقافت کا شاندار امتزاج تھی۔ میں جب اس کے بتائے ہوئے پتے ہر اُس کے گھر پہنچا تو اُس نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اُس نے مجھ جیسا باشعور اور نفیس انسان نہیں دیکھا، اور اُس کے دل میں میرے لیئے پیار پیدا ہو گیا ہے۔ میں نے بھی اُسے صاف صاف بتاتے ہوئے کہا، سچ تو یہ ہے کہ آپ بھی ایک شاہکار خاتوں ہیں، مجھے بھی آپ سے انتہائی پیار ہو گیا ہے۔ ساتھ ہی میں نے اُسے بتایا کہ میں یونیوسٹی میں پروفیسر ہوں، پی ایچ ڈی ڈاکٹراور معاشرے کا مفید فرد ہوں۔ لڑکی نے میرا ٹیلیفون نمبر مانگا جو میں نے اُسے بلا چوں و چرا دیدیا۔ میری یونیورسٹی کا سُن کر اُس نے خوش ہوتے ہوئے کہا؛ میری آپ سے ایک گزارش ہے۔ میں نے کہا؛ گزارش نہیں، حکم کرو۔ کہنے لگی؛ میرا ایک بھائی آپ کی یونیوسٹی میں پڑھتا ہے، آپ سے گزارش ہے کہ اُس کا خیال رکھا کیجیئے۔ میں نے کہا؛ یہ تو کوئی بڑی بات نہیں ہے، آپ اس کا نام بتا دیں۔ کہنے لگی؛ میں اُس کا نام نہیں بتاتی لیکن آپ کو ایک نشانی بتاتی ہوں، آپ اُسے فوراً ہی پہچان جائیں گے۔ میں نے کہا؛ کیا ہے وہ خاص نشانی، جس سے میں اُسے پہچان لوں گا۔ کہنے لگی؛ وہ سیٹیاں مارنا بہت پسند کرتا ہے۔ پروفیسر صاحب کا اتنا کہنا تھا کہ کلاس کے ہر طالب علم کی نظر غیر ارادی طور پر اُس لڑکے کی طرف اُٹھ گئی جس نے سیٹی ماری تھی۔ پروفیسر صاحب نے اُس لڑکے کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا، اُٹھ اوئے جانور، تو کیا سمجھتا ہے میں نے یہ پی ایچ ڈی کی ڈگری گھاس چرا کر لی ہے کیا؟ 😝😂
32 notes · View notes
fzmughal · 7 years
Text
بہو کی تلاش
ارشاد عرشی ملک
ہم سے ہماری ایک عزیزہ نے یہ کہا لکھتی ہو لڑکیوں کی حمایت میں تم سدا
لڑکے کی ماں ہوں پر بڑی مشکل میں مبتلا ہمت ہے گر تو میرے مسائل لکھو ذرا
بیٹے کے واسطے مجھے دُولہن کی ہے تلاش پھرتی ہوں چار سُو لئے اچھی بہو کی آس
لیکن کھلا کہ کام یہ آساں نہیں ہے اب خود لڑکیوں کی ماوں کے بدلے ہوئے ہیں ڈھب
پڑھ لکھ کے لڑکیاں بھی ہیں کاموں پہ جا رہیں لڑکوں سے بڑھ کے بعض ہیں پیسے کما رہیں
معیارشوہروں کا کُچھ ان کی نظر میں ہے مشکل کوئی سماتا دل معتبر میں ہے
اک ماں سے رابطہ کیا رشتے کے واسطے کہنے لگی گھر آنے کی زحمت نہ کیجئے
لڑکی ہے بینک میں وہیں لڑکے کو بھیجئے “سی۔وی "بھی اپنا ساتھ وہ لے جائے یاد سے
مل لیں گے ہم بھی بیٹی نے” او کے “اگر کیا ورنہ زیاں ہے وقت کا ۔۔ملنے سے فائدہ؟
اک اور گھر گئے تو نیاتجربہ ہوا لڑکی کی ماں نے چُھوٹتے ہی بر ملا کہا
نوکر ہیں کتنے آپ کے گھر میں بتائیے؟ ہر بات کھل کے کیجئے ،کچھ نہ چھپائیے
بیٹی کو گھر کے کام کی عادت نہیں ذرا اس کے لئے تو کام کچن کا ہے اک سزا
شوقین ہے جو لڑکا اگر دال ،ساگ کا لڑکی کی پھر نگاہ میں "پینڈو "ہے وہ نِرا
برگر جسے پسند ہے، پیزا پسند ہے رُتبہ نگاہِ حُسن میں اُس کابلند ہے
اک اور گھر گئے تو طبیعت دہل گئی پاوں تلے سے گویا زمیں ہی نکل گئی
پوچھا ہمیں جو لڑکی نے نظروں سے ناپ کے کیا کیا پکانا آتا ہے بیٹے کو آپ کے؟
گر شوق ہے کُکنگ کا تو بے شک سلیکٹ ہے بیڈٹی بھی گر بنا نہ سکا تو رِیجکٹ ہے
گو تیز ہوں مزاج کی، دل کی بھلی ہوں میں چونکہ اکیلی بیٹی ہوں لاڈوں پلی ہوں میں
اِک گھر کیا جو فون تو لڑکی ہی خود ملی کہنے لگی کہ گھر پہ نہیں ہیں مدر مری
کہتی تھیں فون آئے گا رشتے کے واسطے شادی جِسے ہے کرنی وہ بات آپ ہی کرے
فرصت نہیں ہے مجھ کو ملاقات کے لئے گھر لوٹتی ہوں جاب سے آنٹی میں دیر سے
ہاں چاہے بیٹا آپ کا گر جاننا مجھے کہیے کہ فیس بُک پہ مجھے ایڈ وہ کرے
لکھ لیجئے احتیاط سے آپ آئی ڈی مری موجود فیس بُک پہ میں ہوتی ہوں ہر گھڑی
اِک دوسرے کو کر لیں گر انڈرسٹینڈ ہم بعد اس کے ہی بجائیں گے شادی کا بینڈ ہم
اک اور گھر گئے تو عجب حادثہ ہوا لڑکی نے بے دھڑک میرے بیٹے سے یہ کہا
ورکنگ ہوں میں ،سو ہیں میرے کچھ مرد بھی” فرینڈ" اُمید ہے کہ آپ نہیں" نیرو مائینڈڈ"
دُنیا نکل گئی ہے کہاں سے کہاں جناب اب بھول جائیں آپ بھی غیرت کا وہ نصاب
جس گھر گئے ،وہاں ہمیں جھٹکے نئے لگے عرشی ہمارے ہاتھوں کے طوطے ہی اُڑ گئے
آخر کھلا یہ راز کہ اپنی ہے سب خطا بیٹے کی تربیت میں بہت رہ گیا خلا
کھانا پکا سکے ،جو نہ چائے بنا سکے وہ کس طرح سے آج کی لڑکی کو بھا سکے
لڑکی کے دوستوں سے بھی ہنس ہنس کے جو ملے دل میں نہ لائے رنج ،نہ ہونٹوں پہ ہوں گلے
بیوی کے وہ مزاج کا ہر پل غلام ہو تیور اُسی کے دیکھتا وہ صبح و شام ہو
پڑھ لکھ کے لڑکیوں کا رویہ بدل گیا بے شک زمانہ چال قیامت کی چل گیا
15 notes · View notes
fzmughal · 7 years
Photo
Tumblr media
1 note · View note
fzmughal · 7 years
Photo
Tumblr media Tumblr media
1 note · View note
fzmughal · 7 years
Photo
Tumblr media Tumblr media Tumblr media Tumblr media
1 note · View note
fzmughal · 7 years
Photo
Tumblr media Tumblr media Tumblr media Tumblr media Tumblr media Tumblr media
0 notes
fzmughal · 7 years
Text
بدن کے قید خانے میں ــــ عجب تھی ۔۔۔ رُوح کی حالت اسیری بھی مُقدم تھی ــ رہائی بھی ــــ ضروری تھی !
5 notes · View notes
fzmughal · 7 years
Photo
Tumblr media
0 notes
fzmughal · 7 years
Photo
Tumblr media
0 notes
fzmughal · 7 years
Photo
Tumblr media Tumblr media
0 notes
fzmughal · 7 years
Photo
Tumblr media Tumblr media Tumblr media Tumblr media Tumblr media Tumblr media
0 notes
fzmughal · 7 years
Photo
Tumblr media
0 notes
fzmughal · 7 years
Photo
Tumblr media
0 notes
fzmughal · 7 years
Photo
Tumblr media Tumblr media
0 notes